تازہ تر ین

دشمن ممالک کو آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہونے دیں گے یہ ہماری قومی مزاحمت کی علامت ہے، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران دشمن ممالک کو اس آبی راستے میں داخل نہیں ہونے دے گا،آبنائے ہرمز ایرانی قوم کی مزاحمت کی علامت ہے۔

خلیج فارس کے قومی دن کے موقع پر ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا عدم استحکام کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ یہ طاقتیں خطے میں غیر ضروری مداخلت کرکے امن کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

 

صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز صرف ایک تجارتی گزرگاہ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی مزاحمت، خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس آبی گزرگاہ کی حفاظت ایران کے لیے انتہائی قومی اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایران اپنی سرحدوں اور اسٹریٹیجک مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain