تازہ تر ین

تیل کےکنوؤں کی صورتحال معمول کےمطابق،امریکہ کے بیانات سیاسی ہیں:باقر قالیباف

(ویب ڈیسک )امریکی دعووں کے برعکس ایران میں تیل کے کنوؤں کی صورتحال ابھی تک معمول کے مطابق ہے۔

 

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “تین دن گزر گئے ہیں، لیکن کوئی کنواں نہیں پھٹا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ناکہ بندی اور دباؤ سے متعلق بیانات زیادہ تر سیاسی نوعیت کے ہیں  جبکہ زمینی حقیقت اس سے مختلف ہے، قالیباف نے دعویٰ کیا کہ ضرورت پڑنے پر اس صورتحال کو مزید طویل مدت تک بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

 

دوسری جانب امریکی حکام نے ایران کی تیل برآمدات اور توانائی نظام پر پابندیوں کے مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ماہرین کے مطابق ان اقدامات کے مکمل اثرات ظاہر ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق ناکہ بندی کے باوجود ایران کی تیل برآمدات مکمل طور پر بند نہیں ہوئیں، البتہ ان میں نمایاں کمی ضرور دیکھی گئی ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ اندرونی ضروریات اور متبادل طریقوں سے صورتحال کو سنبھال رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain