تازہ تر ین

ایران مزید کتنے ماہ تک ناکہ بندی کا مقابلہ کر سکتا ہے؟ سی آئی اے کی رپورٹ

واشنگٹن (09 مئی 2026): امریکی انٹیلیجنس کے ایک تجزیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی کو مزید 4 ماہ تک برداشت کر سکتا ہے۔

سی آئی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران امریکی ناکہ بندی کی صورت میں اپنی بندرگاہوں سے تجارت کے بند ہونے کے باوجود تقریباً مزید چار ماہ تک شدید معاشی دباؤ کا شکار نہیں ہوگا۔

سی بی سی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے لکھا کہ ایک امریکی عہدے دار کے مطابق یہ صورت حال اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ ایران پر امریکی دباؤ محدود ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن تہران پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال پا رہا۔

روئٹرز نے لکھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کی کوششیں اس وقت تعطل کا شکار دکھائی دیتی ہیں، کیوں کہ جمعہ کے روز خلیج میں دونوں جانب سے بمباری کا تبادلہ ہوا، جب کہ امریکی انٹیلیجنس کے ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں تقریباً مزید چار ماہ تک شدید معاشی دباؤ کا شکار نہیں ہوگا۔



تاہم ایک سینئر انٹیلیجنس عہدے دار نے سی آئی اے تجزیے سے متعلق ان دعوؤں کو ’’غلط‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے نتیجے میں ایران کی معیشت کو حقیقی اور مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے، جس سے تجارت متاثر ہو رہی ہے، آمدن کم ہو رہی ہے اور معاشی نظام تیزی سے کمزور ہو رہا ہے۔

گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز اور اس کے آس پاس جھڑپوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو ایک ماہ قبل جنگ بندی کے بعد سب سے شدید کشیدگی ہے، جب کہ جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات پر بھی دوبارہ حملے ہوئے۔

واشنگٹن اس وقت ایران کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے جو اُس امریکی تجویز پر دیا جانا ہے جس کے تحت جنگ کو باضابطہ طور پر ختم کیا جائے گا، اس کے بعد جوہری پروگرام سمیت دیگر حساس معاملات پر بات چیت ہوگی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں آج کچھ معلوم ہو جائے گا، ہم ایران کے جواب کے منتظر ہیں۔‘‘

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق تہران ابھی اپنے جواب کا جائزہ لے رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain