لاہور میں گرفتار مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اوور ڈوز سے ہلاک ہونے والے بعض افراد کے مقدمات بھی اس پر ڈال دیے گئے۔
انمول پنکی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مختلف کیسز میں اسے مرکزی ملزم بنا کر پیش کیا، جبکہ کئی اموات کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ بعض افراد کی اوور ڈوز سے ہلاکتوں کو بھی اس کے خلاف استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ تمام کارروائیاں شواہد اور تفتیش کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔
یہ کیس سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں بھی خاصی توجہ حاصل کر چکا ہے، جہاں مختلف دعوؤں اور الزامات پر بحث جاری ہے۔






































