عید قربان کی آمد کے ساتھ ہی سعودی عرب میں حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حاجیوں کی قربانی کے لیے 17 لاکھ سے زائد جانور Jeddah پہنچا دیے گئے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قربانی کے عمل کو منظم، محفوظ اور شریعت کے مطابق یقینی بنانے کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر ویٹرنری اور نگرانی کے خصوصی انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ لاکھوں حجاج کرام رواں سال فریضۂ حج ادا کریں گے






































