Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
    • کراچی میں پولیس مقابلے، 4 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    • مشیر کے پی اطلاعات کاسکول کی چھت گر نے کے واقعہ پر دکھ ‘ افسوس کا اظہار
    • کوئٹہ’ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوگیا
    • سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کیخلاف کارروائیاں جاری
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
    • کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ’ کیمرے لگی عینکوں پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر 15 روز میں تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ عمر قید کی سزا کیخلاف 3 مجرموں کی اپیل شک کا فائدہ دیتے تینوں بری
    • لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت آج منایا جائے گا
    • باباگورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس
    • سوات اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے شدت 4.4 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیںملی
    • بنکاک : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسرکے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
    • پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کا پشاور میں 34 بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس
    • فورٹ وڈ حملے میں 13 افراد کے قاتل کی پھانسی براہ راست نشر نہیں ہوگی:ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یمنی حکومت کا تعزمیں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے واپس لینے کا دعویٰ

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    صنعا،ریاض(آئی این پی )یمنی حکومت کی مسلح
    افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوںنے تعز کے مغرب میں ایسے مقامات دوبارہ اپنے قبضے میں لے لئے ہیں، جہاں انصار اللہ حوثی گروپ کے جنگجو داخل ہو گئے تھے جبکہ مزید نئے علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے،حملوں میں متعدد فوجی گاڑیاں تباہ اور درمیانے درجے کے اسلحے کے گولہ بارود کا ذخیرہ پھٹ گیا، کم از کم 10 مسلح افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں فضائی حملے کئے ہیں ۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت سے وابستہ یمنی خبر رساں ایجنسی سبا نے بتایا ہے کہ یمنی فورسز نے حوثیوں کے اجتماعات پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں، درمیانے درجے کے اسلحے کے گولہ بارود کا ذخیرہ پھٹ گیا اور کم از کم 10 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ریاض کی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے حوثیوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے دوران بحیرہ احمر کے ساحل پر اپنی عسکری موجودگی بڑھانے کا عہد کیا ہے۔دوسری جانب حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے تعز میں ان علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے حالیہ دنوں میں یمنی حکومتی فورسز کے خلاف اہم فوجی پیشرفت کی ہے۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل نے یہ بھی بتایا کہ سعودی فضائی حملوں میں شمالی یمن میں حوثیوں کے اہم گڑھ صعدہ میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی صوبے کے سرحدی علاقے منبہ میں توپ خانے سے فائرنگ کی گئی۔اس سے قبل حوثی ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ گروپ نے جنوبی سعودی عرب میں فوجی اڈے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔ ادھر سعودی سول ڈیفنس نے مملکت کے جنوبی حصے کے چار شہروں میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ابتدائی انتباہ جاری کیا۔ یہ انتباہ نجران، خمیس مشیط، جازان اور ابہا کے لیے تھا۔ بعد ازاں ادارے نے خطرہ ٹل جانے کی اطلاع دیتے ہوئے انتباہات واپس لے لئے ۔سعودی عرب کے ادارہ سول ڈیفنس نے یہ انتباہ ابہا اور خمیس مشیط کے قریبی علاقوں کیلئے جاری کیا، ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی گزشتہ ہفتے سے شدت اختیار کر گئی ہے۔20 جولائی کو حوثیوں نے سعودی ناکہ بندی کے جواب میں بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ادھر یمن کے حوثی گروپ کی باب المندب آبنائے کے قریب بڑھتی ہوئی موجودگی کے باعث اسرائیل نے اپنی بحری افواج کی تیاری اور نگرانی میں اضافہ کردیا ترکیہ کی خبر رساں ایجنسی انادولو نے اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی ادارے بحیرہ احمر کے ساحل پر حوثیوں کی پیش قدمی اور اہم سمندری گزرگاہ کے اطراف ان کی پوزیشن مضبوط ہونے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔اسرائیلی اندازوں کے مطابق یمنی حکومت کی فورسز کی پیریم جزیرے (میون آئی لینڈ ) سے پسپائی نے حوثیوں کی بحیرہ احمر میں بحری آمدورفت پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت بڑھا دی ہے۔ یہ جزیرہ باب المندب کے داخلی راستے کے قریب واقع ہے اور اس کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے۔باب المندب بحیرہ احمر کو خلیج عدن اور بحر ہند سے ملانے والی اہم سمندری گزرگاہ ہے۔ اس راستے میں کشیدگی یا بحری نقل و حرکت میں رکاوٹ سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے۔اسرائیل کی جانب سے بحری تیاری میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حوثیوں کی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں پیش قدمی نے خطے میں بحری سلامتی کے خدشات مزید بڑھا دئیے ہیں۔
    حوثی

    Khabrain News

      Keep Reading

      مسٹر انڈیا کا لباس 39 سال بعد بھی انیل کپور پر فٹ، اداکار کا دلچسپ انکشاف

      پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ پر منشیات اور آئس کے عادی افراد کیخلاف کارروائی

      گلگت :ایک شخص تاریخی ہلتے ہوئے پل سے گزر رہا ہے۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.