کراچی(بزنس رپورٹر) سٹیٹ بینک آف
پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 11.5فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلے کی 10میں سے 7ارکان نے حمایت کی۔ کمیٹی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری طویل تنازع شدت اختیار کرنے سے پہلے ہی بلند عالمی اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ سپلائی چین میں رکاوٹیں برقرار ہیں تاہم ملکی سطح پر حالیہ معاشی اعداد و شمار مجموعی طور پر کمیٹی کی توقعات کے مطابق رہے۔ کمیٹی کے مطابق اگست میں سالانہ بنیاد پر مجموعی مہنگائی جولائی کی 9.2 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 11.1 فیصد ہوگئی، تاہم بنیادی مہنگائی توقعات سے معمولی کم رہی۔ بیرونی کھاتے پر دبا قابو میں رہا جس میں ترسیلات زر اور مالیاتی آمدنی میں اضافے نے اہم کردار ادا کیا۔ چوتھی سہ ماہی مالی سال 2026 میں معاشی سرگرمیوں میں سست روی کے بعد حالیہ بلند تعدد والے اشاریوں سے معاشی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری کے آثار ظاہر ہوئے ہیں۔کمیٹی نے قرار دیا کہ موجودہ زری پالیسی کا موقف درمیانی مدت میں مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف تک لانے کے لیے موزوں ہے، تاہم جغرافیائی سیاسی صورتحال میں بگاڑ کے باعث معاشی منظرنامے سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔ کمیٹی نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس کے بعد پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ موڈیز نے مستحکم منظرنامے کے ساتھ بڑھا کر بی تھری کردی۔ پاکستان نے یورو بانڈز کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹ سے 3 ارب ڈالر حاصل کیے، جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مسلسل زرمبادلہ کی خریداری کے باعث اس کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ستمبر میں کاروباری اداروں اور صارفین کی مہنگائی کی توقعات میں اضافہ جبکہ اعتماد میں کمی ہوئی۔ جون میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.5 فیصد کمی ہوئی، تاہم مالی سال 2026 میں مجموعی صنعتی نمو 5 فیصد رہی۔ مالی سال 2026 میں مالیاتی استحکام بجٹ میں مقررہ ہدف سے بہتر رہا۔ جولائی اور اگست مالی سال 2027 میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف کے مطابق رہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک نے حکومت کو بجٹ میں مختص 1.4 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 1.9 ٹریلین روپے کا منافع منتقل کیا۔ بیرونی شعبے کے بارے میں کمیٹی نے کہا کہ جولائی میں کرنٹ اکانٹ خسارہ بڑی حد تک توقعات کے مطابق رہا، کیونکہ اشیا اور خدمات کی درآمدات میں اضافہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے سے زیادہ رہا۔ ستمبر میں یورو بانڈز کے اجرا اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے نمایاں زرمبادلہ خریداری کے باعث اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21.4 ارب ڈالر ہوگئے۔
شرح سود
بریکنگ نیوز
- اپنے ہی سرکاری ہسپتال پر عدم اعتماد؟ ایڈمن افسر کا نجی ہسپتال سے علاج پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن لگانے کا عمل جاری
- مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت
- سعودی عرب میں 1300 سال پرانی مسجد دریافت کرلی گئی
- کراچی، پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج
- عمرہ زائرین ویکسی نیشن کے بغیر 25 ستمبر تک سعودی عرب جاسکیں گے
- جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 30ویں روز میں جاری رہا
- شہریوںکیلئے مشکلات پیدا کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی:فیصل کامران
- چیف سیکرٹری پنجاب کی چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے ملاقات
- وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال’صوبوں سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب
- مصری شاہ’ خفیہ اطلاع پر منشیات فروش گرفتار’ 2 کلو 160 گرام چرس برآمد
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے کارروائیاں تیز کر دیں
- محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا58واں اجلاس منعقد ہوا
- عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والا گینگ بے نقاب خاتون سمیت 2مسافر آف لوڈ
- کراچی: خوف کی علامت گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
- عمرقید کے مجرم کی اپیل پر ڈی جی پنجاب فرانزک معاونت کیلئے طلب
- نشتر کالونی’60 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی
- تہرے قتل کے مقدمہ میں 3مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
- آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین’ اہلخانہ کی ملاقات’ مسائل بتائے
- لاہور کے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- ہیلتھ ایشیا نمائش’ شعبہ صحت میں عالمی تعاون’ جدت کا نیا سنگِ میل
