کوہاٹ (آئی این پی) وزیرِاعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ترجیح سیاسی انتقام ہے، دہشت گردی کا خاتمہ نہیں۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شہداء نے قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ 22 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، وفاقی حکومت کی دہشت گردی سے متعلق پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پالیسی دے رہے ہیں لیکن کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا ہے کہ پولیس کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کے لیے 35 ارب روپے اضافی دیئے، مالی سال 27-2026 میں پولیس کا بجٹ بڑھا کر 190 ارب روپے کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو مضبوط کیے بغیر صوبے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ کو تمام ضروری طبی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے متاثرہ مسجد اور اسپیشل برانچ پولیس اسٹیشن کی عمارت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا، کوہاٹ میں ایک ہزار بستروں کا ہسپتال کم سے کم مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- نوازشریف کینسر ہسپتال افسران اور ڈاکٹرز کیلئے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں مقرر کیے جانے کا انکشاف
- چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی ز یورات قیمتی اشیاء سے محروم
- نجی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے تنازع میں محکمہ اینٹی کرپشن کی مداخلت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان کو فساد کی نہیں، امن و استحکام کی ضرورت: احسن اقبال
- پنشنرز کیلئے پروف آف لائف سہولت’ ایک ماہ میں 3 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹ جاری
- نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
- لاہور ہائیکورٹ میں کل سے پرنسپل سیٹ پر 30 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں
- سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
- نئے صوبے، مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
- امریکہ کی یوکرین کیلئے 2.68 ارب ڈالر کے فوجی پیکیج کی منظوری
- ایم ڈی کیٹ آج پنجاب کے 15 شہروں میںقائم 31مراکز میں منعقد ہوگا
- پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کیلئے درخواست دائر
- ارب پتی شخصیات ہمیشہ زندہ رہنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں’ ماہرِ طبیعات کا دعوی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا
- حریم فاروق کا نیا اسٹائل وائرل انٹر نیٹ پر طوفان بھرپا
- جدہ سعودی اتحاد کا اجلاس بحیرہ احمر باب المندب میں بحری سیکورٹی پر غور
- ڈنمارک’ گرین لینڈ کیساتھ سکیورٹی معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ
- پنجاب میں 5678 غیر قانونی ہاوئسنگ سکیموں کا انکشاف
- مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات آنا شروع
- لاہور ہائیکورٹ: قتل کیس میں سزائے موت پانے والے محمد فرحان کی اپیل منظور ‘ بری کرنے کا حکم
