واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان سکیورٹی معاہدہ طے پا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر امریکی کنٹرول ہوگا۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے امریکا کا مستقل کردار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دفاع کے لیے جو ضروری ہوگا، امریکا کرے گا۔
