Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار حصص میں تیزی
    • سونا 2700 روپے تولہ سستا ہو گیا
    • نواب ٹائون’ باپ بیٹے کے اغوا کیس میں مرکزی ملزم گرفتار
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • جماعت اسلامی کا احتجاج پرامن اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، جاوید قصوری
    • امریکی پابندیوں، مہنگائی اور تباہ حال معیشت نے ایران کے بیماروں کو بے بس کر دیا
    • شمالیشام میں فوجی مرکز پر دھناککے 4 افرادزخمی
    • سرگودھا،تیز دھار آلہ سے مسلح بیوی نے شوہر کو قتل اور تین بیٹیوں کے گلے کاٹ کر انہیں شدید زخمی کر دیا
    • لانگ مارچ سے قبل پولیس کی دھڑا دھڑ گرفتاریاںکا سلسلہ تیز
    • کراچی آتے ہوئے پولیس افسر کی گاڑی الٹ گئی، گن مین جاں بحق
    • ننکانہ صاحب پیر بازار کی نیلامی میں لاکھوں روپے مالی نقصان کا خدشہ
    • مخبروں کے نام اربوں روپے والے کلکٹرز کی شامت تفصیلات طلب 
    • سندھ میں انسداد پولیو مہم، ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے: مراد علی شاہ
    • تھائی لینڈ میں ویزا فری قیام کی مدت 60 دن سے 30 دن کرنیکا فیصلہ
    • عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ .سربراہ یو اے ای سے گرفتار
    • او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیرکے مجوزہ اجلاس میں امور کشمیر پرتبادلہ خیال ہوگا
    • روانڈاـپاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم 23 سے 25 ستمبر تک گیگالی میں منعقد ہوگا
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • حوثیوں کا سعودیہ پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام
    • جماعت اسلامی کی شکایت پر شبر زیدی کیخلاف ایف آئی اے سے رپورٹ طلب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سنگیتا کا تیسری شادی سے متعلق انکشاف، شوہر کا نام بھی بتا دیا

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (این این آئی) پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی کا انکشاف کرتے ہوئے سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ گھریلو تشدد کے واقعات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ ان دنوں سنگیتا آنے والی فلم مکھو کی ہدایت کاری کر رہی ہیں، جس میں صائمہ، معمر رانا، میرا اور لیلی اداکاری کر رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ آنے والے ڈرامے بھلے شاہ کی بھی ہدایت کاری کر رہی ہیں۔ حال ہی میں ہدایت کارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں اور سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ تشدد کے بارے میں بھی بات کی۔ اپنی تیسری شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ یہ میری تیسری شادی ہے، میری پہلی شادی ہمایوں قریشی سے اور دوسری نوید اکبر سے ہوئی تھی، میں نے تیسری شادی طارق میندرو سے کی جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر ہیں، ہماری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی بچوں کی شادیاں کرنے کے بعد میں تنہا رہ گئی تھیں، جس کے بعد طارق نے مجھے کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔ سنگیتا کے مطابق میں نے سوچا کہ بڑھاپے میں انسان کے ساتھ ایک ساتھی ہونا چاہیے، ان میں ایک یہ خوبی ہے کہ وہ نہ گالم گلوچ کرنے والے شخص ہیں، نہ خواتین پر ہاتھ اٹھاتے ہیں اور نہ ہی بلاوجہ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں، اگر میں بھی غصے میں ہوں تو وہ خاموشی سے کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری موجودہ شادی اسی وجہ سے کامیابی سے چل رہی ہے کہ غصے کی حالت میں ہم دونوں ایک دوسرے سے بحث کرنے کے بجائے خاموش ہو جاتے ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں، لیکن شادی میں سب سے بڑا ریڈ فلیگ جسمانی تشدد ہے اسی وجہ سے میں نے پہلے طلاق لی تھی، اگر جسم کا کوئی حصہ ناکارہ ہو جائے تو اسے کاٹ دینا چاہیے، میں نے بہت کچھ برداشت کیا ہے، یہاں تک کہ میں جسم پر چوٹوں کے نشانات کے ساتھ سٹوڈیو پہنچا کرتی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار حصص میں تیزی

      سونا 2700 روپے تولہ سستا ہو گیا

      نواب ٹائون’ باپ بیٹے کے اغوا کیس میں مرکزی ملزم گرفتار

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.