فیصل آباد(بیورورپورٹ)پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، تفصیل کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں ملزم فائق نے ساتھیوں کے ہمراہ پسند کی شادی کرنے پر سجاول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا، پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سراغ لگا کر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فائق کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
