لاڑکانہ (این این آئی) نواحی گاؤں نیو گڈ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مقتولہ کی شناخت صدف بگھیو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچے اور مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔
