اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.53فیصد پرپہنچ گئی ہے جب کہ ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی میں 0.21فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 20اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 10اشیا سستی اور 21اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں مرغی7.25اور لہسن 1.85 فیصد مہنگا ہوا جب کہ حالیہ ہفتے دال چنا 1.30 فیصد مہنگی ہوئی۔اسی طرح ایل پی جی 1.17، انڈے 0.72 اور چاول 0.55 فیصد مہنگے ہوئے، ڈیزل کی قیمت میں 3.43 فیصد،کیلے 1.52 اور چینی 1.05فیصد سستی ہوئی، اسکے علاوہ آلوکی قیمت میں 0.96 فیصد، پیٹرول 0.65 اور دال مونگ 0.63 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں 114.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی 66.59 اوربجلی چارجز 58.59 فیصد بڑھ گئے،سالانہ بنیادوں پرڈیزل 44.50 فیصد اور پیٹرول 44.05 فیصد مہنگا ہوا۔سالانہ بنیادوں پرگندم کا آٹا 32.65 اور مرچ پاڈر 15.55 فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹرکی قیمت میں 45.52 اور آلو میں 39.54 فیصد کمی ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر چینی 21.95 فیصد، انڈے17.47 اور نمک پاڈر 14.81 فیصد سستا ہوا۔
مہنگائی
