لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان نے برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں حافظ طاہر محمود اشرفی اور ان کے بھائی حسن معاویہ اشرفی سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف سے معاملے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔سول سوسائٹی نیٹ ورک کے صدر عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 24 ستمبر 2026 کو دی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں توہین مذہب کے قوانین کے مبینہ غلط استعمال، بلیک میلنگ، اغوا، تشدد اور سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ ہنی ٹریپ سمیت مختلف الزامات کا ذکر کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اخبار نے پولیس چالانوں اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لینے کا دعوی کرتے ہوئے حسن معاویہ اشرفی کی جانب سے متعدد افراد کے خلاف توہین مذہب سے متعلق شکایات درج کرانے اور بعض افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اغوا، تشدد اور رقم طلب کیے جانے کے الزامات رپورٹ کیے ہیں۔عبداللہ ملک نے کہا کہ مذکورہ الزامات کو تحقیقات اور قانونی کارروائی مکمل ہونے تک ثابت شدہ حقائق قرار نہیں دیا جا سکتا، حسن معاویہ اشرفی کی جانب سے الزامات کی تردید اور پاکستان علما کونسل کی جانب سے دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کو مسترد کیے جانے کے مقف کو بھی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
- شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
- شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
- بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
- ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
- ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
- سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
- اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
- دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
- محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
- اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
- مدینہ منورہ پر حملہ امت مسلمہ کے دلوں عقیدے پر حملہ ہے : فضل الرحمن
- راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میںقبائلیوں کی حالت زارپر بی جے پی حکومتوں پر کڑی تنقید
- مدینہ حملہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر تابر توڑ جوابی کاروائیاں
- حکومت نے پٹرول2.10 روپے ڈیزل 30 پیسے مہنگا کر دیا
- آئی ایم ایف نے پاکستان کو پیٹرول پر سبسڈی سکیم کی مخالفت کردی
- میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح وزیر خزانہ
- حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام، شیر افضل مروت
- امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ غیر مشروط ختم کردے گی: بلاول بھٹو
- مکہ معاہدہے کے حامی خطے کے ممالک کا اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنا خوش آئیند روسی سفیر
