کراچی(بز نس رپورٹر)عالمی و مقامی سطح پر سونا
مہنگا جبکہ چاندی مستحکم ہوگئی۔ل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے بڑھ کر 4لاکھ 40ہزار 836 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سو نا 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح 24قیراط فی تولہ چاندی کا بھا بغیر کسی تبدیلی کے6532روپے پر برقرار رہا۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے سے 4183 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
