اٹک ( بیورو رپو رٹ) لانگ مارچ میں اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل شروع ، مختلف اضلا ع سے آئے ہوئے پولیس اہلکا رو ں کو فتح جنگ سے واپس بھیجنے کا آغا ز کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر لانگ مارچ کے لیے اسپیشل ڈیو ٹی کے لیے بیرو ن اضلا ع سے تقریباً 30 ہزا ر پولیس اہلکا ر و ں کو اٹک تعینا ت کیا گیا تھا جنہیں اٹک اور کے پی کے کے مختلف داخلی ر استو ں پر تعینا ت کیا گیا تھا ،کئی دنوں تک لانگ مارچ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو ان کے اضلا ح واپس بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ،بیرون ضلع سے آنے والی پولیس نفری کاتعلق شیخو پو ر ہ ،گو جر ا نو لہ ،لو د ھر ا ں ،منڈ ی بہا و ا لد ین،بہاولنگر اور مظفرگڑھ سے تھا، کوہاٹ پنڈی روڈ اور شاہ پور ڈیم کے پولیس اہلکا ر کی واپسی کا عمل فتح جنگ سے شروع کر دیا گیا جو بسو ں کے ذریعے اپنے اپنے ضلع میں واپسی کے لیے روانہ ہو گئے اور مزید اہلکاروں کی واپسی کا عمل بھی جاری ہے ، یا د رہے کہ بیرون ضلع سے آئے ہوئے 5پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک اور دیگر وجوہا ت کی وجہ سے شہید بھی ہوئے ، ضلع بھر کے 41سرکاری سکولوں میں پولیس اہلکاروں کی رہائش کے انتظامات کیے گئے تھے اور اب 21روزہ تعطیلات کے بعد سکولو ں کو دوبا رہ کھول دیا گیا اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کی جانب سے سکولوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
