انوشکا شرما کی بالی وڈ ہارر فلم ’پری‘ کی نمائش پر پاکستان فلم سنسر بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی عائد کردی گئی۔فلم ’پری‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں آج (3 مارچ) ریلیز کی گئی ہے جس میں انوشکا شرما نے اہم کردار نبھایا ہے۔فلم کی خوف و دہشت سے بھرپور کہانی ’رخسانہ‘ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس پر ایک بھوت کا سایہ ہے۔انوشکا کی فلم ’پری‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دینیوپلیکس سینما نے اپنے فیس بک پیج پر فلم بینوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا کہ بالی وڈ فلم ’پری‘ پر پاکستان فلم سنسر بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

