اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تحریک انصاف کے دھرنے کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہفتہ کووفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے دھرنے کے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس افسروں نے شرکت کی ، اجلاس میں تحریک انصاف کے دھرنے کی صورت میں جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا ،وزیرداخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو سیکیورٹی سے متعلق ذمہ داریاں سونپتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیرداخلہ کو اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں دھرنے کے شرکاءکو اسلام آبادمیں داخل ہونے سے روکنے کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،دھرنے کی صورت میں صوبوں سے طلب کی گئی نفری کے قیام وطعام سمیت تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال گیا ۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
