Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    22سالہ جدودجہد کامیاب ہوئی ،جو حلقہ چاہیں کھلوالیں ،عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب

    By Daily Khabrainجولائی 26, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے خدشات کے اظہار پر سب سے بڑاعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی حلقہ کہیں گے ہم کھلوائیں گے اور تحقیقات کروائیں اور آپ کی پوری مدد بھی کریں گے۔اپنے تمام مخالفین کو معاف کرتا ہوں، ہماری حکومت میں کسی مخالف کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی، ہمارا کوئی ا?دمی غلط کرے گا تو اسے پکڑیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتاہوں 22 سال کی جدوجہد جو 1996 میں شروع کی ، ،آج اللہ نے اس مقام پر پہنچایاہے اور ایک موقع دیاہے کہ اپنا نیا پاکستان بنانے خواب پورا کر سکوں، دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ اقتدار میں آ کر وہ نظریہ نافذ کروں جو کہ میں 22 سا ل پہلے لے کر نکلا تھا ،، 22 سال پہلے میں سیاست میں اس لیے آیا تھا کیونکہ میں نے اپنا ملک اوپر جاتے ہوئے دیکھا اور پھر نیچے آتے ہوئے، اس لیے میں چاہتاتھا کہ پاکستان وہ ملک بنے جوہمارے لیڈر قائد اعظم کا پاکستان ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ تاریخی الیکشن ہے ، اس میں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ، اس میں دہشتگردی ہوئی ہیں ، میں بلوچستان کے لوگوں کو داد دیتاہوں کہ جس طرح وہ لوگ نکلے ہیں میں پاکستان کی طرف انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتاہوں ، جس طرح بوڑے معذور گرمی کی انتہا میں ووٹ دینے کیلئے نکلے ، بیرون ملک سے پاکستانی ملک میں آئے ، میں ان سب کو داد دینا چاہتاہوں کیونکہ انہوں نے جمہوریت کو مضبوط کیاہے۔ ہم جمہوریت کا عمل بڑھتا ہو ا دیکھ رہے ہیں ، ہمارے اکرام گنڈا پور خود کش حملے میں شہید ہوئے ،اس سے پہلے ہارون بلور شہید ہوئے ، اس کے باوجود یہ الیکشن کا عمل مکمل ہوا ، اس میں سیکیورٹی فورسز کو بھی داد دیتاہوں۔انہو ںنے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتاہوں ہم کامیاب ہوئے اور مینڈیٹ ملا ،ہم چاہتے ہیں پاکستان میں ایسا انسانیت کانظام ہوجہاں کمزور طبقے کی ذمہ داری لیں ، یہ جانوروں کا نظام ختم ہونا چاہیے، کمزور بھوکے مر رہے ہیں ، ہماری ساری پالیسرز کمزور طبقے کو اٹھانے کیلئے بنیں گی ، گندہ پانی پینے سے ہمارے بچے مرتے ہیں ، ہمارے پاس صاف پا نی نہیں ، ہم اپنا رو زور لگائیں گے اس نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے۔عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی اسلامی ریاست بناو¿ں گا، کسی سیاست دان پر اتنی ذاتی تنقید نہیں ہوئی جتنی مجھ پر ہوئی لیکن اس اہم موقع پر چاہتا ہوں کہ سارا پاکستان متحد ہو، اپنے تمام مخالفین کو معاف کرتا ہوں، ہماری حکومت میں کسی مخالف کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی، ہمارا کوئی ا?دمی غلط کرے گا تو اسے پکڑیں گے۔پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ ہمارے ہاں جانوروں کا نظام ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس، کمزور کا کوئی پرسان حال نہیں، پی ٹی ا?ئی حکومت کی ساری پالیسیاں کمزور طبقے کو اٹھانے کے لیے ہوں گی، عوام سے وعدہ کرتا ہوں ان کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کروں گا، ان کا ٹیکس چوری نہیں ہوگا، نیب اور اینٹی کرپشن کے اداروں کو مضبوط کریں گے، سرکاری اخراجات کم کریں گے، غریب ملک میں شاہانہ وزیراعظم ہاو¿س زیب نہیں دیتا، ہماری حکومت وزیراعظم ہاو¿س کا فیصلہ کرے گی، اسے تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، تمام گورنر ہاو¿سز کو عوامی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، مثلا نتھیا گلی کے گورنر ہاو¿س کو ہوٹل بنادیں گے۔عمران خان کا کہناتھا کہ اداروں کو مضبوط بنائیں گے وہ کرپشن ختم کریں گے ، احتساب مجھ سے اور میرے وزیروں سے شروع ہو گا۔کرپشن اس ملک کو کینسر کی طرح کھا رہی ہے ، ہم آپ کو مثال بنا کر دکھائیں گے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔اس ملک میں ہم وہ ادارے قائم کریں گے جو کہ اس ملک کے گورننس سسٹم کو ٹھیک کریں گے ، جب تک یہ ٹھیک نہیں ہوتا اس وقت سرمایہ کاری نہیں آئے گی ،ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے ،کبھی پاکستان کی تاریخ میں ڈالر اتنا اوپر نہیں گیا اور روپے کی قدر اتنی کم نہیں ہوئی۔ہم کاروبار کیلئے ماحول بناناہے ، میرے خیال میں ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی ہیں ، ہم انہیں ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ، آج تک بیرون ملک پاکستانیوں نے اس طرح سرمایہ کاری نہیں کی جس طرح انہیں کرنی چاہیے تھی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.