Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دھاندلی پر قومی اسمبلی میں احتجاج ہو گا : شہباز شریف ، تحریک چلائیں گے : فضل الرحمن

    By Daily Khabrainجولائی 27, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور‘ اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے اور پنجاب میں حکومت بنانے کی صورت میں شہباز شریف کو ہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب سے جیتنے والے آزاد امیدواروں سے شہباز شریف خود رابطہ کریں گے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے کے ناموں پر بھی غور کیا ہے جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کےلئے خواجہ محمد آصف کے نام پر ابتدائی مشاورت کی گئی ہے۔ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کی۔ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سمیت اہم رہنماﺅں نے شرکت کی، جس میں وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات کے نتائج ،فارم 45نہ ملنے کے حوالے سے شکایات ،ا نتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے اجلاس کے شرکاءکو مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل میں رپورٹ ہونے والی شکایات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے اور مرکز میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی صدر شہباز شریف کا اجلاس میں کہنا تھا کہ جیتنے والوں کو مبارکباد کے خط لکھیں گے اور ہارنے والوں کو بھی حوصلہ افزائی کے خط لکھیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی جس پر قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے اور مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔صدر مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ الیکشن نتائج چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں، کئی جگہوں سے دھاندلی کے جو ثبوت ملے انہیں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں حکومت بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کےلئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔ اجلاس میںپنجاب اسمبلی کی نشستوں پر منتخب ہونے والے آزاد ارکان کی فہرست پر بھی غور کیا گیا اور ان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں منتخب ہونے والے زیادہ تر ارکان سے رابطہ کرنے کا اختیار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو دیا گیا۔ آزاد ارکان سے شہباز شریف ازخود رابطہ کریں گے اور انہیں مسلم لیگ نون میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مسلم لیگ (ن) پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی تووزیر اعلیٰ کےلئے شہبازشریف ہی حتمی امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کےلئے خواجہ محمد آصف اور ایاز صادق کے نام پر غور کیا گیا۔ مسلم لےگ (ن) کا لاہور دےگر شہروں مےں ہونےوالی مبےنہ دھاندلی کےخلاف بھر پور آواز بلند کرنے کا فےصلہ‘ اپوزےشن کی تمام سےاسی جماعتوں کو ساتھ لےکر چلنے کےلئے آل پارٹےز کانفرنس آج (جمعہ) کو طلب کرلی‘ احتجاج‘ عدالت اور الےکشن کمےشن سے رجوع کرنے سمےت تمام معاملات کے حوالے سے مشاورت کی جائےگی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے انتخابی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن چوری کر لئے گئے، آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی، سول بالادستی کیلئے کھڑے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی طبیعت دریافت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے انتخابی نتائج سے متعلق غور کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب نواز شریف سے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور طارق فاطمی کی ملاقات نہ ہوسکی، طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ جیل حکام کے مطابق نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، اس لئے نواز شریف سے صرف اہل خانہ مل سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ دریں اثناءنواز شریف نے انتخابی نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن چوری کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بدترین کارکردگی کے باوجود پی ٹی آئی کو جتوایا گیا، خیبرپختونخواہ کے نتائج کی بنیاد پر ملک بھر کے نتائج پر اثر ڈالا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پر جبر کی حکومت مسلط نہیں ہونے دیں گے، الیکشن تو ہوا، لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔ ایم ایم اے کے رہنما فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ، الیکشن تو ہوا، لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، عوامی مینڈیٹ پر بد ترین ڈاکا ڈالا گیا ہے، پاکستان پر جبر کی حکومت مسلط نہیں ہونے دیں گے، ایم ایم اے الیکشن نتائج سرے سے تسلیم نہیں کرتی، مسترد کرتی ہے، لگتا ہے پریزائیڈنگ افسر، آر اوز اور ڈی آر اوز مکمل بے اختیار تھے، لگتا ہے پی اوز، آر اوز، ڈی آر او یر غمال تھے، مغرب کے بعد سے نتائج روک دیے گئے ابھی تک نتائج بنا کر پیش کیے جا رہے ہیں، کل اے پی سی میں اپنا موقف پیش کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں گے، اے پی سی کی میزبانی، آصف زرداری اور میں کر رہا ہوں، ایم کیو ایم، پی ایس پی بھی یہاں اے پی سی میں جمع ہو رہی ہیں، میٹھی میٹھی باتیں نہ کی جائیں، ایسی بہت تقاریر سنی ہیں، میں25،25 ہزار کی لیڈ سے جیتتا رہا ہوں، الیکشن کالعدم کرانے کیلئے سب کو اتفاق رائے پر لائیں گے، ہم صرف ایک حلقہ کھولنے کی نہیں الیکشن کالعدم کرانے کی بات کر رہے ہیں، عمران خان کی پیشکش کو پیشکش نہیں سمجھ رہا ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.