راولپنڈی (آئی این پی ) پاکستان کے سینئر سیاسیدان حلقہ پی پی 10 سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان 53145 ووٹ لے کر کامیا ب جبکہ آزاد امیدوار نصیرالحسنین شاہ 22253 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ جمعرات کوپنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 کے 239 پولنگ اسٹیشن کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق چوہدری نثار علی خان 53145 ووٹ لے کر کامیا ب جبکہ آزاد امیدوار نصیرالحسنین شاہ 22253 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
