لاہور(ویب ڈیسک )عام انتخابات کے نتائج تاحال مکمل نہیں ہو سکے ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک جاری ہونے والے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 109 اور ن لیگ 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے تاہم نجی ٹی وی کا کہناہے کہ تحریک لبیک پاکستان بھی اب تک تین صوبائی نشستوں پر کامیابی سمیٹ چکی ہے۔ تحریک لبیک پاکستا ن نے ایک پنجاب جبکہ دو سندھ کی صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم اب تک ایک سیٹ کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکی ہیں جن میں صوبائی حلقہ پی ایس 115 شامل ہے ، اس حلقے میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نے میدان مار لیا،تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارنے 5ہزار1سو 91ووٹوں سے فتح سمیٹی۔پی ایس 115کراچی کے غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے مفتی محمد قاسم21ہزار 5سو 96ووٹ لےکرکامیاب رہے جبکہ ان کے مخالف ایم کیوایم کے امیدوار فیضان مصطفی 16ہزار 4سو4ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
