Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
    • رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
    • ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
    • برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
    • ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ناسا کا خلائی جہاز سورج کو چھونے کے لیے روانہ

    By Daily Khabrainاگست 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ’ناسا‘ نے سورج کے سائنسی مطالعے کے لیے پہلا ’اسپیس کرافٹ‘ روانہ کر دیا ہے۔ خلائی تحقیقاتی تاریخ میں آج سنہرا دن ہے جب ناسا نے خلائی مشین کی مرکزی سائٹ کیپ کیناورل ایئر فورس اسٹیشن سے خلائی راکٹ ’پارکر سولر پروب‘ کو سورج کے سربستہ رازوں سے متعلق حقائق جاننے کے لیے روانہ کردیا ہے۔ تاریخی لمحے کی براہ راست کوریج کی گئی اور فیس بک پر بھی براہ راست دکھایا گیا۔سورج کا زمین سےفاصلہ 15 کروڑ کلومیٹر ہے جب کہ ناسا کا خلائی طیارہ ’پارکر سولر پروب‘ 40 لاکھ میل دور مدار میں رہتے ہوئے تحقیق کرے گا۔ خیال رہے کہ یہ سورج کے انتہائی قریب ترین بھیجا جانے والا خلائی جہاز بھی ہے۔پارکر خلائی تفتیشہ ’ کرونا‘ کے علاقے میں جائے گا اور اس سفر میں اسے سات سال لگیں گے۔ کرونا پلازمہ گیس کا ایک ہالہ ہوتا ہے جو ہر ستارے کے گرد لاکھوں کلومیٹر تک پھیلا ہوتا ہے۔ خلائی طیارے کو انتہائی طاقت ور راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے جسے مشن کے دوران انتہائی گرمی اور تابکاری کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے حساس ا?لات کو گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔پارکر سولر اپنے سفر کے دوران ارضی مدار کی حدود سے باہر نکل جانے کے بعد پڑوسی سیارے زہرہ کی جانب بڑھے گا جہاں سے اسے نیم دائرہ بناتے ہوئے گزرنا ہو گا جس کی وجہ سے خلائی جہاز کی بے انتہا رفتار میں قدرے کمی ا? جائے گی جو پارکر سولر کو قابو میں رکھنے کے لیے ضروری ہے جب کہ خصوصی حفاظتی شیلڈ سے خلائی طیارے کا اندرونی درجہ حرارت معتدل رہے گا۔پارکر سولر پروب میں نصب تحقیقی آلات کو درست طریقے سے کام کرنے کے لیے متناسب درجہ حرارت کی ضرورت ہو گی۔ حفاظتی شیلڈ خلائی طیارے کو سورج کے تابکار اور حدت سے محفوظ رکھ سکے گی۔ تحقیقی آلات سورج کا مطالعہ کرکے حقائق کو زمین پر موجود اسپیس سینٹر کو بھیجیں گے۔خلائی جہاز کو معروف امریکی ماہر طبعیات، خلاءنورد اور فلکیات کی دنیا کے جانے پہچانے سائنس دان ’یوگینے پارکر‘ کے نام پر پارکر سولر پروب رکھا گیا ہے جو ان کی طبعیات اور فلکیات کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.