Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف پھنس گئے ، چیف جسٹس کا چونکا دینے والا اقدام

    By Daily Khabrainاگست 25, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور (پی کے ایل آئی) کے بورڈ آف گورنر (بی اوجی) میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر کی تقرری کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عطا عمر بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں پی کے ایل آئی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور فنڈز میں خورد برد پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت کی۔اس موقع پر عدالتی کمیشن کے کوکب جمال زبیری نے انسٹِٹیوٹ کی فارنزک آڈٹ رپورٹ جمع کروائی اور ساتھ ہی ویڈیو بھی پیش کی جس میں عمارت کی خستہ حالی ، گندگی، چھتوں سے ٹپکتا پانی دکھایا گیا تھا۔ ادارے کے فنڈز میں خورد برد اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہوجانا تھا لیکن 20 ارب روپے خرچ ہونے کے بعد بھی تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے لیے 12 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ 53 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔دورانِ سماعت چیف جسٹس کے علم میں یہ بات آئی کہ پی کے ایل آئی منصوبے کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی کے ایل آئی میں اربوں روپوں کی بندر بانٹ کی گئی تمام امور میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا، ایسا لگتا ہے سلطان جو کرنا چاہتا تھا اس نے کیا۔اس موقع پر عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ پی کے ایل آئی کے قانون میں دیکھا گیاہے کہ یہاں کوئی قانون نہیں، حکومت نے اپنے اختیارات نجی کمپنی کو کیسے دے دیے؟اس کے ساتھ عدالت میں انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے سربراہ کی لاکھوں روپے کی اضافی تنخواہ کا معاملہ بھی زیر غورآیا.۔اس موقع پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ شیر دل مجاہد بحیثیت ڈپٹی کمشنر 70ہزار روپے تنخواہ حاصل کررہے تھے اور آئی ڈی اے پی کا چیف ایگزیکٹو افسر بننے کے بعد انہیں ملنے والی تنخواہ یک دم 8 لاکھ 50 ہزارتک جاپہنچی، اس کے علاوہ ان کے بھائی بھی بیوروکریٹ اور سابق حکومت کے منظورِ نظر تھے۔چیف جسٹس نے انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب (آئی ڈی اےپی) کے چیف ایگزیکٹو افسر مجاہد شیردل سے استفسار کیا کہ اتنے اعلیٰ عہدے پر تعینات ہونے کے لیے آپ کی قابلیت کیا ہے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے والد نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری رہے ہیں ، آپ کے والد کی وجہ سے آپ کو اور آپ کے بھائی کو نوازا گیا۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت میں پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین کو پی کے ایل آئی میں مبینہ مالیاتی بے قاعدگیوں پر تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت مﺅخر کردی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.