Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
    • لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا
    • سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا
    • بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق
    • اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات گورنر راج کے معاملے پر بھی کشیدگی
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب
    • لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
    • جنوبی کوریا کی معافی کے مطالبے کے بعد شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پروجیکٹائل کا نشانہ، 5 بھارتی شہری ریسکیو
    • پاکستان میں ہر سال 44 ہزار نئے بریسٹ کینسر کیسز: ڈبلیو ایچ او
    • غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ اپارٹمنٹ پر بمباری سے 5 فلسطینی جاں بحق
    • سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشیاءکپ کا دنگل ،شاہین پُرعزم بھارت سے حساب چُکانے کا وقت آگیا

    By Daily Khabrainستمبر 22, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اتوار کے روز ایشیا کپ میں دوسری مرتبہ مدمقابل ہورہی ہیں۔یہ سپر 4 کا میچ ہے۔ اس سے قبل دونوں کے درمیان کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ہر جانب صرف پاک بھارت مقابلے کی باتیں ہورہی تھیں اور اب بھی اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ فائنل ان ہی دو ٹیموں کے درمیان ہوسکتا ہے لیکن گروپ میچ کے یکطرفہ ہونے کے بعد پاکستانی شائقین کو زبردست مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انہیں اب بھی امید ہے کہ اتوار کے روز پاکستانی ٹیم اسی انداز میں حساب بے باک کرسکتی ہے جیسا کہ اس نے گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی میں کیا تھا۔یاد رہے کہ چیمپینز ٹرافی کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 124 رنز سے شکست دی تھی اس میچ میں پاکستانی ٹیم صرف 164 رنز بناسکی تھی لیکن پھرفائنل میں پاکستان نے بھارت کوصرف158 رنز پر آﺅٹ کرکے 180 رنز سے حساب چکا دیا تھا۔ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے گروپ میچ میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا تھا جن میں بھارتی شائقین زیادہ تھے اور اتوار کو بھی فل ہاﺅس کی توقع کی جارہی ہے۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کو ہانگ کانگ کے خلاف غیرمتوقع طور پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس کے بعد سے اس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔شیکھر دھون اور کپتان روہیت شرما اچھی فارم میں ہیں جبکہ بولنگ میں جسپرت ۔ بھوو نیشور کمار اور رویندر جدیجا کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان نے پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف باآسانی آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا لیکن پہلے بھارت اورپھرافغانستان کے خلاف اس کی بیٹنگ مشکلات میں گھری نظر آئی ہے۔ ان دونوں میچوں میں اوپنر فخرزمان صفر پر آﺅٹ ہوئے ہیں جو پاکستان کے نقطہ نظر سے مایوس کن پہلو ہے۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فخرزمان نے سنچری سکور کی تھی۔ اس فائنل کے ایک اور اہم کھلاڑی فاسٹ بولر محمد عامر تھے لیکن ایشیا کپ کے دو میچوں میں وکٹیں نہ لینے کے بعد وہ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور افغانستان کے خلاف انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا

      ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت بڑا مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا

      افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.