Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”مشن ورلڈ کپ“ فتح کا نسخہ ملنے تک بیٹنگ میں تجربات ہونگے، سرفراز احمد

    By Daily Khabrainنومبر 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ”مشن ورلڈکپ“ کیلیے فتح کا نسخہ ملنے تک پاکستان بیٹنگ میں تجربات کرتا رہے گا۔دبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز کے آخری مقابلے کیلیے ہم نے بیٹنگ میں نیا تجربہ کیا، ہمارے پاس موجود محمد حفیظ، حارث سہیل شعیب ملک اور فخر زمان جیسے کرکٹرز پانچویں بولر کی کمی پوری کر سکتے ہیں، اس لیے ایک اضافی بیٹسمین کو شامل کیا۔کپتان نے کہا کہ حارث سہیل کی ثابت قدمی کی وجہ سے مڈل آرڈر مستحکم نظر آیا، پچ مشکل اور گیند بیٹ پر نہیں آرہی تھی لیکن انھوں نے ٹیم کی ضرورت کے مطابق اچھی اننگز کھیل کر بڑے اسکور کی راہ ہموار کردی،ٹیم کو آئندہ جنوبی افریقہ کیخلاف مشکل سیریز کھیلنا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ون ڈے میچز کے بعد ورلڈکپ کا بڑا چیلنج درپیش ہوگا، ہم کوشش کرینگے کہ میگا ایونٹ تک چند تجربات و مختلف کمبی نیشن آزما لیں اور ایک متوازن ٹیم لے کر میدان میں اتریں۔انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے تیسرے ون ڈے کی پچ اور کنڈیشنز کو دیکھا جائے تو پاکستان نے ایک اچھا مجموعہ حاصل کر لیا تھا، کیویز کیلیے یہاں ہدف کا تعاقب مشکل ہوتا، سیریز جیتنے کیلیے ہماری پوزیشن خاصی بہتر تھی لیکن بارش ہوگئی، دبئی میں پہلا انٹرنیشنل میچ خراب موسم کی وجہ سے ختم کرنا پڑا،اس سے قبل شارجہ اور دبئی میں پی ایس ایل میچز متاثر ہوئے تھے، سیریز نہ جیت پانے پر مایوسی ضرور ہوئی لیکن کچھ چیزیں قدرت کی طرف سے ہوتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں گرین شرٹس کو کھیل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، کیویز کیخلاف پہلے میچ میں ابتدائی وکٹیں جلد گنوانے کی وجہ سے مشکلات ہوئیں، دوسرے میں بیٹنگ لائن نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، تیسرے میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی۔سرفراز احمد نے کہا کہ اگرچہ یو اے ای میں تینوں ون ڈے میچز کے دوران ٹاپ آرڈر اور بیٹنگ لائن کی مجموعی کارکردگی میں مسلسل بہتری آئی لیکن جنوبی افریقہ اور دیگر ملکوں میں بھی مزید استحکام لانا ہوگا، پیس اور باﺅنس والی پچز پر دونوں اینڈ سے نئی استعمال ہو رہی ہو تو ٹاپ آرڈر کی طرف سے اچھا آغاز ملنا انتہائی ضروری ہے، بنیاد اچھی ملے گی تو اسکور بہتر ہوگا، بیٹسمین 270 یا 280 کا مجموعہ حاصل کرلیں تو بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہدف کا دفاع کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ ایک اضافی بیٹسمین کھلانے کا تجربہ تیسرے ون ڈے میں کامیاب رہا، ہوسکتا ہے کہ آگے چل کر یہی ہمارے لیے موزوں ثابت ہوا،ہم3 پیسرزاور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے آل راﺅنڈرز کی مدد سے پانچویں بولر کی کمی پوری کرسکتے ہیں۔کریز پر سیٹ ہونے کے باوجود بابر اعظم کے وکٹ گنوانے کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین نے اپنے لیے نہیں ٹیم کیلیے اسٹروک کھیلا، میچ کی صورتحال کے مطابق انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا، اگر گیند صحیح طرح بیٹ پر آجاتی تووہ سنچری مکمل کر لیتے، ہمارے لیے زیادہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ بابراعظم ذمہ داری لیتے ہوئے اپنی اننگز بناتے ہیں جو ٹیم کے کام آتی ہے۔امید ہے کہ آنے والے وقت میں سنچریاں بھی بناتے جائیں گے۔ ایک سوال پر کپتان نے کہا کہ امام الحق فٹ ہیں لیکن انھیں تیسرے ون ڈے نہ کھلانے کا فیصلہ احتیاطی طور پر کیا، سر پر چوٹ لگنے کے بعد بیٹسمین کو فوری میدان میں اتارنا مناسب نہیں سمجھا جاتا، اسی لیے انھیں آرام دینے کا فیصلہ کیا،ہمیں ٹیسٹ سیریز میں اوپنرکی خدمات حاصل ہو گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا

      جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘

      عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.