Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • کنزا ہاشمی، زارا نور عباس اور اُشنا شاہ ایک ساتھ فلم ’شیروز‘ میں جلوہ گر
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تسلی کرکے کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں کروں گا، جلد بازی نہیں کروں گا، احسان مانی

    By Daily Khabrainنومبر 14, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ میڈیا خواہ مخواہ ورلڈ کپ کی کپتانی کا تنازع کھڑا کررہا ہے، سرفراز احمد اچھا انتخابت ہیں اور وہ اچھی کپتانی کررہے ہیں، ان کے بارے میں قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ورلڈ کپ تک سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد پاکستان کے کپتان ہیں اور اچھی کپتانی کررہے ہیں، میڈیا ان کے حوالے سے غیر ضروری تنازع کھڑا کررہا ہے۔بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرمیں چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائریکٹر مدثر نذر کے ساتھ پریس کانفرنس میں سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کے بارے میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز پاکستان کے کپتان ہیں ان کے عہدے کی کوئی معیاد نہیں ہے اور نہ ہی اس بات کی پابندی ہے کہ وہ کسی مقررہ وقت تک کپتان بنائے گئے ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد ہر فارمیٹ میں اچھی کپتانی کررہے ہیں اس لیے وہ پاکستان کے کپتان ہیں، سابق چیئرمین شہریار خان نے سرفراز احمد کو کپتان بناکر اچھا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف 15 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔ احسان مانی نے ورلڈ کپ کا نام تو نہیں لیا لیکن سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کی بحث ختم کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی قیادت کیلئے سرفراز ہی پی سی بی کی چوائس ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کا کیس کرکٹ کمیٹی کو دینے کا سوال ہی نہیں ہے، مجھے نہیں پتہ سرفراز احمد کے معاملے پر میڈیا غیر ضروری بحث کیوں کررہا ہے۔ کپتان کی تقرری چیئرمین پی سی بی کا صوابدیدی اختیار ہے اس بارے میں کرکٹ کمیٹی سے رائے لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔احسان مانی نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ ان کے ابتدائی چند ہفتے تنازعات سے بھرپور تھے، میں نے صرف میڈیا سے یہ کہا تھا کہ کسی میڈیا والے نے جسٹس قیوم رپورٹ نہیں پڑھی تھی۔ احسان مانی کی اس وضاحت پر میڈیا والوں نے کہا کہ ہم نے رپورٹ پڑھی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں نے لاہور کے میڈیا کی بات کی تھی۔ایک صحافی نے کہا کہ میں لاہور میں بھی تھا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈھانچے میں ری اسٹرکچرنگ کرتے ہوئے تبدیلیاں لائیں گے، میں تسلی کرکے تبدیلیاں کروں گا، جلد بازی نہیں کروں گا۔ اس وقت بورڈ کو شفافیت اور احتساب کی جانب لے کر جارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کے انفرااسٹرکچر اور ڈومیسٹک کرکٹ کو تگڑا کروں گا، جب چیئرمین کا احتساب ہوگا تو سب کا احتساب ہوگا، کسی کو اس بارے میں شک نہیں کرنا چاہیے۔ دس سال بعد پہلی بار پی سی بی کے اکاو¿نٹس ہماری ویب سائٹ پر ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ مکی ا?رتھر اور اظہر محمود کو پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا فیصلہ مجھ سے پہلے ہوا تھا، میں ان کے کنٹریکٹ کا جائزہ لے رہا ہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن موجودہ ڈومیسٹک سسٹم چلانا مشکل ہے، ہم نے 70,80 فیصد کام کر لیا ہے لیکن کسی کھلاڑی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پی سی بی افسران کے خلاف ایف ا?ئی اے کی تحقیقات کا جائزہ لیا ہے کسی بھی افسر کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا

      محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41

      قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.