Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اختیارات پارلیمنٹ کو نہ دیتا تو آج کوئی دندان ساز یا پکوڑے والا صدر نہ ہوتا ، زرداری پھٹ پڑے ، بڑے بڑوں کے پول کھول دئیے

    By Daily Khabrainدسمبر 3, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صادق آباد، جہلم (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نظر نہیں آتا کہ کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکیں ¾دنیا جدید ہوگئی ہے  اب سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا کام نہیں کیا تو حکومت کوگھر جانا پڑے گا  یہ سمجھتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم ہم اپنے لیے لائے تھے ¾ ترمیم صوبوں کوکےلئے لائی گئی تھی ¾ ہم نے مخالفین کو جیلوں میں رکھا نہ ہی کسی کا احتساب کرنے کا سوچا  میں نے اپنے دور میں ذمہ داریاں پارلیمنٹ کو نہ دی ہوتیں تو آج ڈینٹسٹ یا پکوڑے والا صدر نہ ہوتا ¾جمہوریت کےلئے ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی نے شہادت پائی ہم نے جیلیں کاٹیں  عوام کے اصلی حقدار ہم ہیں، آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں، دوبارہ موقع ملا تو ملک کو وہ سسٹم دیں گے جس کی ضرورت ہے۔ اتوار کو صادق آباد کے علاقے نواز آباد میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہر الیکشن میں مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی جاتی ہے، کل کوئی اور تھا آج کوئی اور ہے اور ہر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ ہم سے زیادہ ہوشیار ہے، اگر ہم سے زیادہ ہوشیار ہیں تو ملک کو سنبھال کیوں نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے نہ معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی لوگوں کو روزگار دے پارہے ہیں، انہوں نے اتنے یوٹرن لیے ہیں اور اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ زیادن دن ملک سنبھال سکیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہر چیز اب دنیا کو سمجھ اور صاف نظر آرہی ہے، اب سچ چھپایا نہیں جا سکتا، اگر آپ کام نہیں کریں گے تو گھر جانا پڑے گا اور مجھے نظر نہیں آتا کہ کپتان زیادہ دن حکومت کو سنبھال سکیں گے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سے نہ معیشت سنبھالی جائیگی نہ ہی لوگوں کی امیدیں اور نہ یوٹرن، یہ شروع سے سمجھتے ہی نہیں ہیں، ان کو سیاست کی ایک بات سمجھ نہیں آتی۔آصف زرداری نے کہا کہ دنیا جدید ہوگئی اب سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، کام نہیں کیا تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا اور مجھے نہیں لگتا کہ کپتان کی حکومت زیادہ دن چل پائے گی۔آصف زرداری نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ سمجھتے ہیں کہ 18 ویں ترمیم ہم اپنے لیے لائے تھے، یہ ترمیم صوبوں کے لیے لائی گئی تھی تاکہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی کا دور ایسا تھا جس میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، ہم نے مخالفین کو جیلوں میں رکھا نہ کسی کا احتساب کرنے کا سوچا، جمہوریت کے لیے ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی نے شہادت پائی، ہم نے جیلیں کاٹیں۔سابق صدر مملکت نے کہا کہ اگر میں نے اپنے دور میں ذمہ داریاں پارلیمنٹ کو نہ دی ہوتیں تو آج ڈینٹسٹ یا پکوڑے والا صدر نہ ہوتا۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ دوکتابیں پڑھنے والے کوکیا پتہ کہ نپولین کو ہیرو نہیں کہتے، ہٹلر نے ساڑھے پانچ کروڑ لوگ مروائے تھے، تاریخ میں نپولین اور ہٹلرکو ہیرو تسلیم نہیں کیا گیا ¾، یہ کہتے ہیں نپولین نے یو ٹرن نہیں لیا، تاریخ میں نپولین یا ہٹلر کو ہیرو تسلیم نہیں کیا گیا۔آصف علی زرداری کا نے کہا کہ اللہ ہمیں پھر موقع دے گا، عوام کے اصلی حقدار ہم ہیں، آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں، دوبارہ موقع ملا تو ملک کو وہ سسٹم دیں گے جس کی ضرورت ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے نئے صوبے بنانے کے اعلانات پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے پی ٹی آئی کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔آصف علی زر داری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا ہمارا نعرہ لے لیا، لیکن ہم نے کہا کہ چلیں بسم اللہ آپ ہی بنالیں صوبہ لیکن انہوں نے نعرے تو لگادئیے مگر اب ان میں صوبہ بنانے کی ہمت نہیں اب یہ پنجاب کا بجٹ کیوں تقسیم نہیں کرتے؟۔ سابق صدر نے کہاکہ عمر ان خان کو سیاسی معاملات کی سمجھ نہیں آ رہی ¾عمران نے جھوٹے وعدے کئے عوام کی امنگوں پر پورے نہیں اتر رہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ایسے ہی حالات تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کپتان زیادہ دن تک معیشت اور ملک نہیں سنبھال سکے گا کیونکہ وہ عوام سے جھوٹے وعدے اور یوٹرن کی علاوہ کچھ نہیں کررہا ہے پیپلزپارٹی عوام کی اصل حق دار ہے اور ہم پاکستان کو سنبھالیں گے کیونکہ ہم کوئی عارضی بنائے گئے پتلے نہیں ہیں۔ اسلام آباد میں اندھے کانے اور بہرنے بیٹھے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.