تازہ تر ین

پولیس اور سی ٹی ڈی کوتاہیاں چھپانے کی کوشش کررہے : اظہر صدیق ، سی ٹی ڈی شہباز اور رانا ثناءنے بنائی، ملک کیخلاف سازش ہورہی کسی کو پتہ نہیں، میاں افضل،سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور اب ساہیوال میں بھی نہتے لوگوں پر فائرنگ کی گئی، میاں غفارکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار اظہر صدیق نے کہا کہ سی ٹی ڈی شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ نے بنائی تھی لگتا ہے سانحہ ساہیوال ملک کے خلاف کوئی سازش ہے کس کو نہیں پتہ کہ رانا ثناءاللہ کے طالبان سے تعلق ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام لائیو ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ساہیوال واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔جے آئی ٹی اور فوری ایف آئی آر بڑے اقدامات ہیں پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔چینل فائیو کے نمائندہ خصوصی میاں افضل نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی اپنی کوتاہیاں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سی ٹی ڈی نے جتنے بھی موقف اپنائے سب کے سب جھوٹ پر مبنی تھے ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی حقائق پرپردہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں۔جن ملازمین نے فائرنگ کی ان کے نام تک سامنے نہیں آ سکے ۔بہرحال جو بھی ہے کیا بچوں کو ان کے والدین واپس مل سکتے ہیں۔سینئر تجزیہ کار میاں غفار نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے ذاتی دشمنیوں پر درجنوں افراد کو جعلی کیسوں میں جیلوں میں ڈالا ہوا ہے ۔ ساہیوال واقعہ میں چار لوگوں کو تین فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں جن لوگوں کو مارا گیا ان کے پاس تو غلیل تک نہیں تھی اور دعوی کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد تھے۔عورتوں کو صرف اس لئے مارا گیا تاکہ کوئی چشم دید گواہ نہ رہ جائے۔ سینئرتجزیہ کار میاں حبیب نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن ہوا تو بھی نہتے لوگوں پر فائرنگ کی گئی ۔اب جو ساہیوال میں واقعہ ہوا اس کے خلاف ایف آئی درج کی گئی لیکن مقدمے میں کسی کا بھی نام نہیں بلکہ نامعلوم افراد کے نام پر ایف آئی آر کاٹی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain