میکسکو سٹی( ویب ڈیسک ) ماہرین نے ڈولفن کے خاندان کی ایک سمندری مخلوق ویکیٹا کو ایک طرح سے معدوم قرار دیدیا ہے کیونکہ انتہائی کوششوں کے باوجود صرف دس کی تعداد میں ہی یہ جانور دیکھے گئے ہیں۔خلیجِ کیلیفورنیا اور میکسکو کے پانیوں میں ویکیٹا بڑی تعداد میں موجود تھی جو سمندری جانوروں کے ایک گروہ سیٹاشیئن کی سب سے چھوٹٰا جانور ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ مسلسل شکار اور انسانی جالوں میں پھنسنے کے بعد ان کی نسل تیزی سے کم ہوئی ہیں۔ اندازہ ہے کہ شاید اس کے 10 سے 22 اراکین ہی عالمی سمندروں میں بچے ہیں لیکن اب تک صرف دس ویکیٹا کی تصدیق ہوئی ہے۔پورے سال 2018 میں انٹرنیشنل کمیٹی فار دی ریکووری آف دی ویکیٹا (سی ا?ئی ا?ر وی اے) نے سمندروں کی ا?ڈیو مانیٹرنگ کے بعد کہا ہے کہ اب یہ مخلوق صرف دس کی تعداد میں ہی زندہ بچی ہے۔ تاہم گزشتہ ہفتے سی شیپرڈ نامی ایک تنظیم نے کیلیفورنیا کی خلیج کے ا?خری حصے میں ایک چھوٹی ویکیٹا کو دیکھا ہے۔واضح رہے کہ یہ دنیا کا واحد مقام ہے جو ویکیٹا کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے کیونکہ یہاں ہر قسم کے سمندری جال کا استعمال ممنوع ہے۔ لیکن اس کے باوجود چند روز پہلے اسی پانی میں ایک غیرقانونی جال اور اس کے ساتھ ایک مری اور گلی ہوئی سمندری مخلوق دیکھی گئی۔ بہت کوشش کے باوجود ماہرین نے اسے شناخت کرلیا اور وہ بھی ایک ویکیٹا ہی تھی۔ماہرین کے مطابق ویکیٹا کا سب سے بڑا جانی نقصان میکسکو میں ہوا ہے اور وہاں اس جانور کو بچانے کے لیے قانون سازی ضرور ہوئی لیکن جان لیوا جالوں کا استعمال اب بھی جاری ہے۔ اگرچہ 2017 میں میکسکو نے ویکیٹا دشمن گِل نیٹ پر پابندی کا اعلان تو کیا تھا لیکن اس پر اطلاق نہیں ہوسکا۔ ا?بی حیات کو بچانے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ میکسکو کے ادارے اس معصوم جانور کو بچانے کے لیے سمندری نگرانی بھی نہیں کررہے۔
میکسکو میں ویکیٹا کو بچانے والی تنظیموں پر جرائم پیشہ ماہی گیر بھی حملہ کررہے ہیں اور یوں ان کے مشن میں بہت سی مشکلات حائل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
- جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
- راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
- پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
- معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
- ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
- ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
- شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
- اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
- آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
- ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
- تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
- ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
- موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
- گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
- گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
