Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
    • ناسا کا X-59 طیارہ آواز کی رفتار توڑنے میں کامیاب
    • جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ
    • انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نانا پاٹیکر کو ہراسانی معاملے میں کلین چٹ مل گئی

    By Daily Khabrainجون 14, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ناناپاٹیکر کو ناکافی ثبوت کی بنا پر جنسی ہراسانی کے الزام میں کلین چٹ مل گئی۔بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ برس اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا اوران کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی تھی تاہم ممبئی پولیس نے نانا پاٹیکر کو اس کیس میں کلین چٹ دیتے ہوئے کیس بند کردیا۔ پولیس کا کہناہے کہ انہیں ناناپاٹیکر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ لیکن ان پر الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کیس بند ہونے اورنانا پاٹیکر کو کلین چٹ ملنے سے خوش نہیں ہیں۔اداکارہ تنوشری دتہ کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ بہت ہی برا ہوا کیونکہ نانا پاٹیکر کافی عرصے سے کلین چٹ ملنے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے۔ تنوشری نے کہا میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں ہمارے گواہوں کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی تھیں اور ان پر دباﺅ ڈالا جارہا تھا کہ وہ اپنے بیانات پولیس کو ریکارڈ نہ کروائیں۔ ہمارے 10 گواہ تھے جن میں سے صرف ایک یا دو کے بیانات ریکارڈ ہوئے۔ دیگر گواہ دھمکیوں کے باعث سامنے ہی نہیں آئے۔تنوشری دتہ نے مزید کہا پولیس کا کہنا ہے کہ ثبوت ناکافی ہیں، معتبر ثبوت کیسے پیدا کیے جائیں گے جب ملزم اس کوششوں میں لگا ہو کہ اس کے خلاف کوئی ثبوت پولیس تک نہ پہنچ پائیں۔ تنوشری نے کہا وہ مایوس نہیں ہیں کیونکہ انہیں اس کیس سے زیادہ امیدیں نہیں تھیں۔ دوسری طرف نانا پاٹیکر بالی ووڈ میں واپسی کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے جس کے لیے وہ اپنانام اس کیس سے ہٹوانا چاہ رہے تھے۔ اب میری ساری امید قدرت کے انصاف سے ہے میں یہ لڑائی جاری رکھوں گی۔واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے گزشتہ برس نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم”ہارن اوکے پلیز“کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں غلط انداز میں چھونے کی کوشش کی تھی اور ان کے ساتھ برا رویہ اختیار کیاتھا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان

    امیتابھ بچن نے 83 سالہ زندگی کے مصروف ترین دن میں کیا کچھ کیا؟

    ہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.