Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • 12 سالہ بھتیجی کے اغوا کے بعد جنسی زیادتی اور قتل واقعہ میں ملوث ملزم سی سی ڈی سے مقابلے میں پار ہوگیا
    • لاہور:ایک شخص نے کپڑے فروخت کرنے کیلئے سڑک کنارے دکان سجا رکھی ہے۔
    • پاکستان تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنیکی صلاحیت رکھتا ، چوہدری سالک
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • پسنی ،سمندری راستے سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 72 کلوگرام آئس برآمد
    • چکوال سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے دھڑا بندیوں کاقیام
    • لانگ مارچ ، اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی واپسی شروع
    • چکوال ،ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کا مسئلہ عوامی تشویش کا باعث بن گیا
    • 9مئی جناح ہائوس’ عسکری ٹاور کیس کے جیل ٹرائل میں گواہان شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے 3نومبر کو طلب
    • نصاب میں یکسانیت برقرار رکھنے کیلئے 2028 تک مہلت دینے کی تجویز : عمران مسعود
    • سفارتی پروٹوکول نظرانداز، برطانوی ہائی کمشنر کا دلچسپ اور منفرد انداز، ویڈیو وائرل
    • رجسٹرار کوآپریٹو کی سفارشات کے بغیر کوئی پراسیکیوشن شروع نہیں ہوسکتی:لاہور ہائیکورٹ
    • اسلام آباد میں ہائی پروفائل چوری کا ڈراپ سین
    • وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا بحریہ یونیورسٹی کا دورہ
    • پائیدار کامیابی کیلئے خیبر پختونخوا عوام کا اعتمادناگزیر ہے: صفدر علی عباسی
    • رواں سال صوبہ بھر سے ایک لاکھ سے زائد اشتہاری گرفتار
    • سپرال نینو 2026 اور 2027 میں گرمی کے نئے ریکارڈ ماہرین نےخطرے کی گھنٹی بجا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وہ تمام اداکارجنہوں نے ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو ٹھکرایا

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان میں آج کل صرف ایک ہی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے اور یہ ڈراما ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کی بہترین اداکاری کی وجہ سے پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈراما بن گیا ہے تاہم اس کی مقبولیت میں خلیل الرحمان قمر کے ڈائیلاگ ’دوٹکے کی لڑکی کے لیے 50 ملین‘ نے بھی اہم کردارکیا ہے جس نے سوشل میڈیا پرطوفان مچادیا ہے۔لوگ ڈرامے میں فنکاروں کی حقیقت سے قریب تراداکاری کو بے حد سراہ رہے ہیں اورکہا جارہا ہے کہ یہ کردار ہمایوں سعید، عائزہ خان اورعدنان صدیقی کے علاوہ کوئی کرہی نہیں سکتا تھا لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ڈراما بننے سے قبل پاکستان کے کئی مشہور اداکاروں کو اس ڈرامے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پریہ ڈراما اور کردار ٹھکرادئیے تھے۔

    جانئے ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے بارے میں دلچسپ حقائق:

    ہمایوں سعید سے قبل دانش کے کردارکیلئے کسے منتخب کیا گیا تھا
    ڈرامے میں اداکار ہمایوں سعید دانش کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ حالانکہ ہمایوں سعید کو ابتدا میں دانش کا کردار بے حد پسند آیا تھا لیکن ڈراما بننے سے قبل دیگر مصروفیات کی وجہ سے انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ یہ کردار کرپائیں گے، لہذٰا وہ چاہتے تھے کہ دانش کا کرداراداکار فیروز خان ادا کریں۔ اس کے علاوہ ان کے ذہن میں عدیل حسین کا نام بھی تھا۔ لیکن ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمرہمایوں سعید کے اس فیصلے سے متفق نہیں تھے وہ چاہتے تھے کہ دانش کا کردارہمایوں سعید ہی ادا کریں بعد ازاں ایسا ہی ہوا۔
    شہوار کا کردار عدنان صدیقی کے بجائے ہمایوں سعید سے کروانے کی خواہش
    سوائے خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے کی پوری ٹیم چاہتی کہ شہوارکا کردار جسے عدنان صدیقی نے ادا کیا ہے ہمایوں سعید ادا کریں۔ کیونکہ تمام لوگوں کو لگتا تھا کہ اس کردار کو ہمایوں سعید بہتر انداز میں کرسکیں گے لیکن ہمایوں سعید کو شروع ہی سے دانش کا مرکزی کردار پسند تھا، جب کہ خلیل الرحمان قمر کی بھی یہی خواہش تھی۔
    ڈرامے کا اسکرپٹ 5 سال قبل لکھا گیا تھا
    ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا اسکرپٹ 5 سال قبل لکھا گیا تھا۔ ہمایوں سعید نے خلیل الرحمان کے لکھے گئے ڈرامے ’پیارے افضل‘ کی کامیابی کے بعد ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنا اگلا پراجیکٹ ان کی پروڈکشن کمپنی کو دیں۔ تاہم خلیل الرحمان قمر نے یہ اسکرپٹ پروڈیوسر حسن سومرو کو دیا تھا جن سے ہمایوں سعید نے یہ اسکرپٹ خرید لیا۔ شروع میں ہمایوں سعید اس پراجیکٹ میں اداکاری کرنا نہیں چاہتے تھے بلکہ ان کا صرف پروڈیوس کرنے کا ارادہ تھا لیکن اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ہمایوں سعید کو دانش کا کرداربے حد پسند آیا۔
    عائزہ خان سے قبل سونیا حسین اورعائشہ خان کو ڈرامے کی پیشکش
    ایک انٹرویوکے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ عائزہ خان سے قبل اداکارہ عائشہ خان کومہوش کے مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ہمایوں کو یقین تھا کہ عائشہ خان اس کردار کے ساتھ بھرپور انصاف کریں گی۔ لیکن عائشہ خان نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ کا حصہ نہیں بن پائیں۔ بعد ازاں مہوش کے کردار کی پیشکش سونیا حسین کو کی گئی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر ڈرامے کو ٹھکرادیا کہ مہوش کا کردار بہت ’خطرناک‘ ہے اور اس میں خواتین کے ب±رے پہلو پرروشنی ڈالی گئی ہے۔
    ندیم بیگ سے قبل 4 ہدایت کاروں نے یہ ڈراما ٹھکرایا
    جب ہمایوں سعید نے ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھا تو انہیں بے حد پسند آیا تاہم اس وقت ہدایت کار ندیم بیگ فلم میں مصروف تھے جس کی وجہ سے ہمایوں سعید نے 4 مختلف ہدایت کاروں سے ڈرامے کی ہدایات دینے کے لیے رابطہ کیا، لیکن ان چاروں ہدایت کاروں نے یہ کہہ کر ڈراما ٹھکرادیا کہ کہانی بہت بورنگ ہے۔ بالآخراس ڈرامے کی ہدایات کاری کے فرائض ندیم بیگ کے حصے میں آئے۔
    واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمرہیں جب کہ اس کی ہدایت ندیم بیگ نے دی ہیں۔ ڈرامے کو سکس سگما پلس پروڈکشن کمپنی پروڈیوس کررہی ہے جو ہمایوں سعید کی کمپنی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.