تازہ تر ین

مئی معاشی اعتبار سے تشویشناک،کرونا کب ختم ہوگا کچھ نہیں کہا جا سکتا، ماہر علم نجوم سعدیہ ارشد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر علم نجوم سعدیہ ارشد نے کہا کہ کرونا کی وباءکنٹرول میں تو آئے گی لیکن مئی کا مہینہ معاشی اعتبار سے کافی تشویشناک ہو گا اگر اقدامات نہ کئے گئے تو 2020میں بہت مشکلات ہوں گی۔ کرونا کے مریضوں میں بلاشبہ بہتری آئےگی۔پاکستان میں ہم کرونا کے حوالے سے جولائی میں سکھ لیں گے مکمل کب ختم ہو گا ابھی کہا نہیں جا سکتا جو ہونا ہے اللہ کی مرضی سے ہو گا۔ ستاروں کے مطابق ترقی یافتہ ملکوں کی معیشت کا گراف بھی نیچے جائے گا البتہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کی معیشت بہتری کی طرف جائے گی۔سابق اولمپیئن خواجہ جنید نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف ترقی یافتہ ممالک بھی تشویش میں مبتلا ہیں ہمارا شمار تو ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے۔ شہری حکومت سے تعاون اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں سب کو انسان سمجھیں یونین کونسلز بحال کی جائیں ضرورت مندوں تک خود پہنچا جائے۔جتنی ہو سکے ایک دوسرے کی مدد کریں۔اس وقت ہم پوری دنیا پر ثابت کریں پاکستانی مثالی قوم ہیں بڑے نا زک حالات ہیں ہمیں حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ پو ری دنیا سمیت پاکستان میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے لاک ڈاﺅن کے حوالے سے سختی ضروری ہے سب ذہن میں رکھیںکورونا پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے ہر بار بار ہاتھ دھوئیں سماجی فاصلہ رکھیں غیر ضروری ملاقاتوں سے گریز ہی کریں۔پاکستان میں کرونا وائرس چین سے مختلف ہے لیکن ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے ریسرچ جاری ہے۔بہت سے افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ عام مریض پین کلر کھانے سے بچیں پیرا سیٹامول اور پیناڈول لے سکتے ہیں۔ اداکار طلعت شاہ نے بتایا کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے ویکسین کی تیاری کے لئے کاوشیں جاری ہیں انشاءاللہ جلد کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلے گا اس روقت صبر اور بھائی چارے کی ضرورت ہے ۔ سب کو چاہئے اللہ سے جھک کر دعائیں کریں۔اس وقت بھی لوگ غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں جو انتہائی غلط بات ہے خود کو آئسولیٹ کریں حکومت اقدامات کر رہی ہے عوام قانون کی پاسداری کریں۔اس میں شک نہیں پاکستان میں بہت سے مخیر حضرات عملی میدان میں آ گئے ہیں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ گلوکارہ سارہ رضا نے بتایا کہ عوام گھروں میں رہیں تاکہ بیمار ہونے سے بچیں اللہ کی رحمت سے ناا مید مت ہوں کرونا وبا سے پوری دنیا اور پاکستان کو جلد نجات ملیگی۔دلوں کو صاف رکھیں انسانی بنیادوں پر سب کی مدد کریں خود کو بھی محفوظ رکھیں۔لوگ حالات کی سنگینی کو سمجھیں۔ سعدیہ سمیر نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن بلاشبہ ہماری حفاظت کے لئے ہے لیکن بہت سے لوگوں کے لئے لاک ڈاﺅن ایک بڑی مشکل ہے ان کے روز مرہ کے معمولات شدید متاثر ہیں لیکن اس کے باوجود ایک مرتبہ پھر لاک ڈاﺅن میں سختی کرنا پڑے گی شہری حکومت سے تعاون کریں۔ اس موذی وباءکی وجہ سے نوکری پیشہ دیہاڑی دار افراد بہت متاثر ہیں خدارا ناجائز منافع خوری اور ذخیزہ اندوزی نہ کریں موجودہ وقت میں کاروبار کو ترجیح مت دیں زندگیاں بچائیں۔ ویمن کرکٹر ثناءمیر نے بتایا کہ ماسک پہنیںصفائی کا خیال رکھیں فاصلہ رکھیں کیونکہ ابھی اس کرونا وائرس کی بیماری کی ویکسین موجود نہیں۔ احتیاط نہ کی گئی تو وائرس بری طرح پھیل سکتا جائے گا جو بڑی خطرناک صورتحال ہو گی اور یہ کسی کے حق میں بہتر نہیں۔خدارا شہری لاک ڈاﺅن کی بھرپور پابندی کریں کوشش کریں گھر پر رہیں۔صاحب حیثیت افراد لوگوں کی مدد کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain