Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    علمائے کرام کا مساجد میں نماز باجماعت، جمعہ و تراویح کے اجتماعات کا اعلان

    By Daily Khabrainاپریل 14, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(و یب ڈسک) تمام مکاتب فکر کے علماءکرام نے فوری طور پر مساجد کھولنے اور ان میں باجماعت نمازوں کا انعقاد کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کا مساجد سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، مساجد میں جمعہ کی نماز اور رمضان المبارک میں تراویح کی ادائیگی ہوگی۔
    یہ اعلان وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی، اتحاد تنظیم المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمن الرحمن نے کیا۔ اس موقع پر شاہ اویس نورانی، مولانا راشد سومرو، محمد حسین محنتی، حافظ محمد سلفی، مولانا یوسف قصوری، قاری عثمان، مولانا اعجاز مصطفی اور دیگر علماءکرام شریک تھے۔تقی عثمانی نے کہا کہ جامعہ دار العلوم کراچی میں اتحاد تنظیماتِ مدارس دینیہ کے زیر اہتمام تمام مکاتبِ فکر کے علماءکا ایک اجتماع ہوا جس میں جمعیت علماءاسلام، جمعیت علماءپاکستان، جماعتِ اسلامی، تنظیمِ اسلامی، جمعیت علماءاسلام (س)، عالمی مجلس تحفّظ ختمِ نبوت، جمعیت اشاع التوحید والسن، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث، جماعت غرباءاہلِ حدیث و دیگر کے نمائندہ علماءنے شرکت کی۔انہوں ںے بتایا کہ اس موقع پر ٹیلی فون کے ذریعے مولانا فضل الرحمن، مولانا ساجد میر، لیاقت بلوچ اور مولانا حنیف جالندھری نے بھی خطاب کیا اور منظور شدہ اعلامیہ کی حمایت اور تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت یا ماہرین صحت کی طرف سے جو احتیاطی ہدایات دی جارہی ہیں ، ان پر عمل کرنا سب کے لیے ضروری ہے، احتیاطی تدابیر میں میل جول کم کرنا اور اجتماع سے گریز اہمیت کا حامل ہے مگر لازمی سروسز کو معطل نہیں کیا جاسکتا اسی لیے ضروری کام کو جاری رکھنے کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں سپر مارکیٹ، بینک اور دیگر شعبے شامل ہیں تاہم ان میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہورہا اور کثیر تعداد میں لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایک مسلمان کے لیے مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کا اجتماع ایک اہم ضرورت ہے، خاص طور پر رمضان میں مسجد کی حاضری اور نماز با جماعت نہ صرف ایک ضرورت ہے، بلکہ اس آزمائش کے موقع پر خاص طور سے رجوع الی اللہ ہی وبا کو دور کرنے کا ایک اہم سبب ہوسکتا ہے، اسے حتی الامکان احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ِ سندھ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مساجد کے اماموں اور مسجد انتظامیہ کے خلاف پہلے سے درج ایف آئی آرز واپس لی جائیں گی اور آئندہ ان کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی جائیں گی لیکن حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، مطالبہ ہے کہ تمام ایف آئی آرز واپس لی جائیں، ان تمام امور پر عمل درآمد کے لیے 12 رکنی علما کی کمیٹی قائم کردی ہے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حکومت آنکھیں کھولے ہم طویل لاک ڈان کے متحمل نہیں ہوسکتے ، آج سے مساجد پر لاک ڈاون کا اطلاق نہیں ہوگا، نماز تراویح اور اعتکاف سمیت تمام عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا، دینی مدارس کے بلز سال یا کم از کم 3 ماہ کے لیے معاف کر دیئے جائیں۔مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تہذیب سکھائی جائے ایک مسجد کے تو امام ابھی تک جیل میں ہیں، ایک تھانے کے ایس ایچ او نے میں مسجد کے پیش امام اور نمازیوں کو مسجد کے اندر کھڑے ہوکر گالیاں دیں جو کہ غلط ہے۔نمازیوں اور مسجد انتظامیہ کے لیے خصوصی ہدایات۔اس موقع پر نمازیوں اور مساجد کے لیے ایک ہدایات نامہ جاری کیا گیا اور کہا گیا کہ نماز باجماعت کے دوران احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کی جائیں گی جن کے تحت پنج وقتہ نماز باجماعت، نمازِ جمعہ جاری رہے تاہم تین یا پانچ افراد کی پابندی قابلِ عمل ثابت نہیں، جو لوگ بیمار ہیں، یا وائرس سے متاثر ہیں یا ان کی عیادت پر مامور ہیں یا زائد العمر ہیں وہ مساجد نہ آئیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے دروازے پر سینی ٹائزرز کا اہتمام کیا جائے، دو صفوں کے درمیان ایک صف کا فاصلہ ہو اور ایک صف میں بھی مقتدی مناسب فاصلے کے ساتھ کھڑے ہوں، نمازی وضو گھر سے کر کے آئیں، ماسک پہنیں، سنتیں بھی گھر سے پڑھ کر آئیں اور بقیہ نماز گھر جا کر پڑھیں۔ہدایت نامہ کے مطابق کہ نمازِ جمعہ میں اردو تقریر بند کردی جائے، ضرورت ہو تو صرف پانچ منٹ کے لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے، خطبہ جمعہ کو مختصر کیا جائے، نماز کے بعد بھی تمام حضرات ہجوم کرنے کے بجائے مناسب فاصلوں سے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.