لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور گرائمر سکول کی طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعہ کو گزرے 5 دن گزر گئے ، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے لگائی جانے والی انکوائری تین روز بعد بھی مکمل نہ ہوسکی۔ سکول انتظامیہ کمیٹی کو طالبات کے فون نمبرز اور ایڈریس دینے سے بھی انکار ، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔
طالبات کیساتھ جنسی ہراسگی کا معاملہ، لاہور گرائمر سکول انتظامیہ کا انکوائری میں تعاون سے انکار

