تازہ تر ین

نیب احتساب کا نہیں انتقام کا ادارہ ہے

 (ویب ڈیسک)رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں انتقام کا ادارہ ہے اور نوٹس دینا نیب کی مجبوری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب احتساب کے ادارے کے طور پر نہیں چل رہا کیونکہ بلین ٹری انکوائری میں تو کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ حزب اختلاف رہنماؤں کو انکوائری کے دوران ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیب کو ساری ہدایات حکومت دیتی ہے اور نیب کے سب لوگ بلیک میل ہو رہے ہیں تاہم عوام کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے اچھی خبر ملے گی۔

 رانا ثنا اللہ نے  کہا کہ نیب کے لوگ اپنی نوکری کے غلام ہیں اور نیب اس وقت اپنی ناک پر بیٹھی مکھی بھی نہیں ہلا سکتا۔

رہنما مسلم لیگ نے مزید بتا یا کہ حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain