Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گلگت بلتستان ، 4 آزاد امیدواروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی یقین دہانی کروا دی

    By Daily Khabrainنومبر 16, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    4 امیدواروں کے شامل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گی جس کے بعد حکمران جماعت گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی

    گلگت بلتستان (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔گلگت بلتستان میں الیکشن جیتنے والے 4 امیدواروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی یقین دہانی کروا دی۔پی ٹی آئی کے دیگر 3 آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کے نمبر پورے ہو جائیں گے ،پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت بنانے کی پوزیشن میں ہو گی اور حکمران جماعت گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔اگر یہ چار امیدوار پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیتے ہیں تو پھر پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت کی پوزیشن میں آ جائے گی۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو نو حلقوں میں برتری حاصل ہے۔

    گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن چوتھی پوزیشن پر رہی۔

    گلگت بلتستان الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف 9، آزاد امیدوار 7 نشستوں پر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور مسلم لیگ ن 2 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے پیش نظر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول اور مریم نواز نے بھرپور انتخابی مہم چلائی جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی امین گنڈاپور،زلفی بخاری اور مراد سعید انتخابی مہم میں پیش پیش رہے۔پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف نتائج کو مسترد کر چکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )نے گلگت بلتستان میں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اگست میں انتخابات ہونا تھے دھاندلی کی خاطر تاخیر سے الیکشن کروائے گئے،ڈھائی سال سے یہ عمل جاری ہے ماضی سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا گیا،ملکی مفاد کیلئے ٹیبل پر بیٹھ کر ملک کی بات کرنے کی پہلے دن سے بات کر رہے ہیں۔جمعیت علماء اسلام (ف)نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں الیکشن نتائج کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پیر کو اپنے بیان میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.