Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور جلسہ ہوگا ، تصادم کی صورت میں ذمہ دار عمران خان ہونگے : رانا ثنا اللہ

    By Daily Khabrainدسمبر 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں جلسہ ہر صورت ہوگا ، تصادم کی صورت میں ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی صوبائی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تمام پی ڈی ایم جماعتیں جلسےکیلئے تیارہیں، لاہورکاجلسہ ہر صورت ہوگا، پی ڈی ایم نے ملتان میں جلسہ کرکےدکھایا ،13 دسمبر کا جلسہ بھی ضرور ہوگا جس میں ملک بھر سے لوگ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ کے بغیر انتظامات بہتر نہیں ہوسکتے،وزیراعظم ایک طرف کہتے ہیں کہ لائٹنگ،اسٹیج اور کرسیاں نہیں لگانےدیں گے جبکہ دوسری طرف کہتے ہیں جلسہ کرنےسے نہیں روکیں گے ۔
    انہوں نے مزید کہا کہ تابعداری کی سیاست نہیں چلےگی، عوام کی بات ہوگی۔ پورے پنجاب اور پاکستان سے لوگ موجود ہوں گے، ملک میں 70 سال سے جاری تابعداری کرانے کا عمل اب مزید نہیں چلے گا، 13 دسمبر کو پر امن طریقے سے عوام کو رائے کے اظہار کا موقع دیا جائے۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا ون پوائنٹ ایجنڈہ 13 دسمبر کے جلسے کی تیاریاں تھا اور پی ڈی ایم پنجاب کی کمیٹیاں بنائی ہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں جلسہ نہیں روکیں گے لیکن کرسیوں اور لاؤڈ سپیکر، خوانچہ فروشوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ڈی سی لاہورکہتے ہیں جلسے کی اجازت نہیں ، خاں صاحب کو پتہ نہیں کہ ایسی دھمکیوں سے جلسے نہیں رکتے ۔ استعفوں کے بیان پر قائم ہیں، جب پی ڈی ایم رہنما مناسب سمجھیں گے استعفیٰ دیں گے۔
    قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ان سے تنگ ہیں اور یہ جمہوری حکومت نہیں ہے۔ الیکشن کے نتیجے میں یہ ایک فاشسٹ حکومت ہے ،  گالی گلوچ کا جو کلچر دیا جمہوری  سیاست میں نہیں تھا،  ہم حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے۔
    جے یو آئی (ف ) کے رہنما مولانا صفی اللہ نے کہا کہ 13 دسمبر کو عوام کی طاقت  بتائے گی کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔
    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.