Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، ایپکس کمیٹی پنجاب

    By Daily Khabrainدسمبر 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک ) ایپکس کمیٹی پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حکومتی اقدامات پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے گا۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، ڈی جی رینجرز پنجاب، صوبائی وزرا اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔

    ایپکس کمیٹی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کاوشوں کا عزم کیا۔

    اجلاس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی تجویز بھی دی گئی۔

    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کیساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاشی سرگرمیوں کو بند کئے بغیر ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اس کے علاوہ سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آمدورفت کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حکومتی اقدامات پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے گا۔

    کور کمانڈ لاہور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو مزید موثر بنائیں گے۔ عوام کی زندگیوں کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے۔ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانا قومی چیلنج ہے۔ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سول حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ کورونا کی اس لہر کو احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرکے پسپا کرنا چاہتے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مزدور طبقے کے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایچ ڈی یوز اور ایکسپو سینٹر میں فیلڈ ہسپتال کو بھی ازسرنو فعال کیا ہے۔ محکمہ صحت کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے ہیں۔ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ایپکس کمیٹی کے شرکا نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کورونا وبا اور دیگر چیلنجز کے دوران بھرپور تعاون کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، ہم ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے اجلاس کے شرکا کو کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ پنجاب میں کورونا کی موجودہ صورتحال جون 2020ء کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں آکسیجن کے بیڈز، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری سہولتوں میں اضافہ کیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.