Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرینگے، پاک فوج کیخلاف کسی سازش کی اجازت نہیں دینگے، شیخ رشید

    By Daily Khabrainجنوری 2, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    • وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک میں وزیر داخلہ ہوں جو کوئی بھی فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا اس پر 72 گھنٹے میں پرچہ کٹواؤں گا۔

      راولپنڈی میں نادرا کے دفتر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 15 لاکھ پناہ گزینوں اور 8 لاکھ افغانوں کا ڈیٹا ہے، پناہ گزینوں کو یہاں رہنے کی اجازت ہے تاہم افغان مہاجرین غیر قانونی ہیں اور ان کے بارے میں فیصلہ کیا جارہا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ افغانوں کے کارڈ بلاک کیے ہیں،مزید یہ کہ 300 وینز دور دراز علاقوں میں کارڈ جاری کرنے کے لیے بھیجی جارہی ہیں۔

      انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ 37 ہزار ڈپلکیٹ کارڈز جو غریب آدمی نے مجبوری کے تحت بنائے ان میں سے 7 ہزار لوگوں کو جاری نہیں کررہے، تاہم باقی کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے اس کارڈ کو رکھیں جن پر ان کا پاس پورٹ بنا ہے۔

      انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں چین اور افغانستان کے ویزا میں کرپشن تھی، مینوئل میں لوگ پیسے لیتے تھے لیکن ہم نے اسے ختم کردیا ہے اور 192 ممالک کا ویزا آن لائن کردیا ہے۔

      اس موقع پر انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا کہ آپ کو کوئی شکایت ہو تو آپ رابطہ کریں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ویزا میں توسیع ہو یا ویزا حاصل کرنا یا ویزا ختم کرنا ہو سب کچھ آن لائن ہوگا جس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

      دوران گفتگو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’16 فروری کو نواز شریف کا پاس پورٹ ختم ہورہا ہے، اس میں توسیع نہیں کی جائے گی‘۔

      ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف سے ہمدردی کی ہے کہ 16 فروری سے پہلے آجائیں تو کوئی حرج نہیں’۔

      اپوزیشن جاعتوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، لہٰذا پیپلز پارٹی جیت گئی ہے اور پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی ہے۔

      انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دو ادوار تھے اور اس میں آپ نے نیب کو ختم نہیں کیا، لہٰذا یہ اب بھی ختم نہیں ہوگی، ہم نے بھی اقتدار سے جانا ہے، ہم کرپشن کریں تو ہمارے خلاف بھی نیب کارروائی کرے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.