اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 39 پیسے تک کے اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے جس کی حتمی منظوری 31 دسمبر کو دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال 2کی گئی سمری میں مٹی کا تیل 6 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 94 پیسے ، لائٹ ڈیزل 3 روپے 48 پیسے اور پٹرول 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش مکی گئی ہے۔ تیل کی نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد 31 دسمبر کو کرے گی۔