تازہ تر ین

پیوٹن نے امریکہ کو سیاسی اور سماجی طور پر تقسیم کرنے کی منظوری دے دی امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ میں انکشاف

امریکی اداروں کی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور ایران نے 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تاہم اس کا نتائج پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

امریکی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ٹرمپ کی حمایت اور امریکا کو سیاسی و سماجی طور پر تقسیم کرنے کے لیے آپریشن کی منظوری دی۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق روس، ایران اور چین کے حمایت یافتہ عناصر امریکی سیاسی تنظیموں کے سکیورٹی نیٹ ورکس پر اثرانداز ہوئے۔

دوسری جانب روس اور ایران پہلے ہی امریکی صدارتی انتخابات میں اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کر چکے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain