Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی آئی اے کا برطانوی مہاجرین کیلئے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainاپریل 3, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندی کی ‘ریڈ لسٹ’ میں شامل کرنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ملک میں مقیم ہزاروں مہاجرین کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن نے 9 اپریل کی ڈیڈ لائن سے قبل اضافی پروازیں اڑانے کا فیصلہ یا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے تہوار کی چھٹیوں میں ہزاروں مہاجرین پاکستان آئے تھے اور اب ان کی واپسی ایک مشکل عمل بن گئی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کے اس اقدام کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز نے کرایہ 4 لاکھ روپے فی مسافر تک بڑھادیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے نے 9 اپریل سے قبل اپنی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے 4 اپریل سے پی آئی اے کی 5 پروازیں برطانیہ کے لیے اڑان بھریں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی حکومت نے پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا اور فلپائن کو ریڈ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان ممالک سے برطانوی یا آئرش شہریوں کے سوا دیگر مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

    اس اقدام سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے رمضان اور عید اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے کے منصوبوں پر پانی پھر گیا تھا۔

    ڈان اخبار کی ایک اور رپورٹ کے مطابق سفری پابندی عائد ہونے کی قیاس آرائیاں مارچ کے اوائل میں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں جب پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

    ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی ایک وجہ پاکستان سے آنے والے مسافروں کا دوسرے یا آٹھویں روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی نمایاں شرح ہے۔

    چونکہ برطانیہ کیسز کی تعداد کم ہونے کے بعد 12 اپریل سے ملک گیر لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار ختم کرنے کی تیاری کررہا ہے ایسے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں کورونا کے پھیلاؤ کے امکان کے باعث سفری پابندی عائد کی گئی۔

    دوسری جانب برطانیہ واپس جانے والے مسافروں کے لیے حکومت کے منظور شدہ ہوٹلوں میں 10دن قرنطینہ کی لاگت ایک ہزار 750 پاؤنڈز ہے اس کے علاوہ ہر مسافر کو ٹیسٹنگ کے لیے 210 پاؤنڈز بھی ادا کرنے ہوں گے تاہم ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے سے قرنطینہ کا دورانیہ کم نہیں ہوگا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.