لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) بانی خبریں گروپ ضیاءشاہد کے انتقال پر ترک سفیر احسان مصطفی یردکل اور یمنی سفیر محمد مطہر الاشبی کی طرف سے لکھے گئے علیحدہ علیحدہ خطوط میں امتنان شاہد سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے اور ضیاءشاہد کی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دونوں سفیروں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ انہوں نے کہا کہ ضیا شاہد کی خطے کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
ترک سفیر احسان مصطفی یردکل کا امتنان شاہد کو تعزیتی خط ضیاءشاہد کی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

