Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ جج بارے خواجہ آصف کا حیران کن بیان۔۔۔

    By Daily Khabrainجنوری 2, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حالیہ مہم کا مقصد کچھ اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ‘ دوسروں کو بدنام کرنے والے اب ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں ‘ جسٹس ثاقب نثار کی بطور سیکرٹری قانون تعیناتی تین وجوہات کی بنا پر کی گئی تھی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دوسروں کو بدنام کرنے والے اب ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ عناصر اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر حالیہ مہم کا مقصد کچھ اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں چیف جسٹس سینئر ترین جج تعینات ہوتا ہے۔ 18 ویں ترمیم ‘ الجہاد ٹرسٹ اور سجاد علی شاہ کیس میں یہ طے ہو چکا ہے ۔ وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ سینئر ترین جج کا چیف جسٹس بننا آئین کے مطابق ہے۔ سینئر ترین جج کی جگہ کسی اور جج کا تقرر آئین کی خلاف ورزی ہوتا ہے۔ بلاشبہ جسٹس ثاقب نثار سیکرٹری قانون رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کی بطور سیکرٹری قانون تعیناتی کی تین وجوہات پر کی گئی تھی ۔ الجہاد کیس میں کہا گیا تھا کہ ججز کو ایسے عہدوں پر تعینات نہ کیا جائے اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے سیکرٹری قانون کی تعیناتی کیلئے جج کی فراہمی سے معذرت کی تھی۔ اس وقت کے وزیر قانون خالد انور نے ان کا سیکرٹری قانون کے طور پر انتخاب کیا۔ خواجہ اصف نے کہاکہ ثاقب نثار کی لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج تعیناتی چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سفارش پر ہوئی اور اس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت بھی شامل تھی کیونکہ الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کے بعد ایگزیکٹو پر چیف جسٹس کی ایڈوائس لازمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کی ہائی کورٹ میں مستقلی صدر مشرف نے چیف جسٹس کی مشاورت سے کی اور انہیں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔ یہ تعیناتی صدر آصف علی زرداری نے افتخار چوہدری کی سفارش پر کی تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس حلف برداری پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آزاد عدلیہ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا گیا کہ جسٹس ثاقب نثار کو میرٹ پر قانون کے مطابق چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ آئین میں واضح ہے کہ سپریم کورٹ کا سینئر ترین جج چیف جسٹس ہو گا اس میں وزیر اعظم یا حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے کسی اور شخص کی بطور چیف جسٹس تعیناتی غیر آئینی ہوتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.