Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رواں سال گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 9 مرتبہ اضافہ ریکارڈ

    By Khabrain Newsدسمبر 2, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حکومت کے 3 سال کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 42 سے 60 فیصد تک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں مہنگائی کے بڑھنے کا ایک بڑا اثر کوکنگ آئل اور گھی پر بھی پڑا ہے اور موجودہ حکومت کے برسوں کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 42 سے 60 فیصد تک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال جنوری سے ستمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق گھی اور آئل کی قیمت میں تقریبا 9 مرتبہ اضافہ ہوا۔دستیاب اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں جہاں ہر چیز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا، وہیں گھی آئل کی قیمت میں بھی خوشربا اضافہ ہوا، جنوری 2019 سے گھی آئل کی اوسط قیمت کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جنوری 2019 میں گھی کے فی کلو اوسطا نرخ 181.9 روپے اور آئل فی لیٹر 200.2 روپے فی لیٹر تھا جو جنوری 2021 میں بڑھ کر گھی 270.8 اور آئل 273 روپے فی لیٹر ہوا، اس طرح جنوری 2019 کے مقابلے جنوری 2021 تک گھی کی قیمت میں اوسط 49 فیصد اور آئل کی قیمتوں میں اوسط 36 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری 2019 میں گھی اوسط 182.2 اورآئل فی لیٹر 202.4 روپے لیٹر تھا، فروری 2021 تک گھی 291.3 اور آئل فی لیٹر 295.8 روپے ہو گیا، گھی کی قیمت میں اس طرح 60 فیصد اور آئل 46 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔اسی طرح اگر ماہانہ طور پر گھی آئل کی قیمتوں میں اوسطا اضافہ دیکھا جائے تو معلوم ہوا کہ مارچ میں گھی کی قیمت میں 61 فیصد اور آئل کی قیمت میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔ اپریل میں گھی 58 فیصد اور آئل 46 فیصد بڑھا۔ مئی میں گھی کی قیمت میں 57 اور آئل کے نرخ میں 46 فیصد اضافہ ہوا ۔ جون میں گھی 57 اور آئل 46 فیصد پر برقرار رہا ۔ جولائی تک گھی کی قیمت میں 62 فیصد اور آئل کی قیمت میں 49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست میں گھی 62 اور آئل کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ستمبر 2019 کے مقابلے میں ستمبر 2021 تک گھی کی قیمت میں تقریبا 60 فیصد اور آئل کی قیمت میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔اس طرح رواں سال جنوری سے لے کر اب تک ہر ماہ گھی آئل کی قیمت میں اضافہ ہوا،رواں سال جنوری سے ستمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا گھی کی قیمت میں 9 مرتبہ اضافہ ہوا اور گھی کی اوسطا قیمت رواں سال کے دوران 270 روپے فی کلو سے بڑھ کر 343 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح آئل کی قیمت اوسطا 273 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 345 روپے تک پہنچ گئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.