تازہ تر ین

ن لیگ کے اقتدارکی کشتی میں بڑا شگاف کس نے ڈالا؟, اہم انکشاف

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی قیادت کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے اقتدار کی کشتی میں پانامہ نے بڑا شگاف ڈالا ہے۔ وزیراعظم اور وزراءاپنی کشتی کے سوراخ بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پانامہ کیس کی سماعت کے مختلف پہلو?ں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اورنج لائن منصوبے میں مزدورں کی موت پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ واقعات پر حکومت اور دیگر مہ دارارن سے جواب طلبی ہونی چاہیے۔اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عدالت میں جواب دینے کی بجائے فرار کا راستہ لینا چاہ رہے ہیں۔ قوم نے دیکھ لیا ن لیگ کے پاس قوم کے سوالوں کے جواب نہیں ہیں۔مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کے وکیل وزیراعظم کے وکیل زبانی جمع خرچ سے عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پیش کردہ شواہد کے بغیر فرار ممکن نہیں ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain