Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے سعید اجمل نے پیٹ کمنز کو بھی متاثر کردیا، مشکل ترین حریف قرار
    • 4 سالہ پاکستانی بچی کا بڑا کارنامہ، علیزہ مظہر نے ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ جیت لیا
    • پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح، 5-0 سے شکست دے دی
    • ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا
    • آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی
    • اے این ایف کی کاروئیاں نشہ آور گولیاں تیار کرنیوالے 2 نیٹ ورک بے نقاب
    • بارش برسی تو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت انتظامیہ کی پول کھول دی
    • ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر کمرشل مارکیٹ میںآگاہی کیمپ لگایا گیا
    • نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
    • 21 سالہ خاتون اور ان کی 6 ماہ کی معصوم شیر خوار بچی کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے
    • تھانہ دھمیال کے علاقے میں موٹرسائیکل کی مرمت کی مزدوری مانگنا ایک غریب مکینک کو مبینہ طور پر مہنگا پڑ گیا
    • سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
    • کوہاٹ دھماکہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات
    • 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں اہم رابطہ
    • PKLI&RCمیں پہلی مرتبہ گردے اور دو جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل
    • تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بڑی کاروائی،چور/نقب زن گینگ گرفتار
    • محمد سرفراز کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کے سلسلہ میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے
    • 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے راستے روکنے کے لیے کیل دار کنٹینرز پہنچا دیے گئے
    • فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آواز سنے بغیر بھی گفتگو سمجھنے والا اسمارٹ کیمرا

    By Khabrain Newsفروری 18, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: (ویب ڈیسک) فون اور ایمیزون کے وائس اسسٹنٹ ایلسا اور سِری آواز سن کر ہماری مدد کرتے ہیں لیکن اب ایک بصری نظام کی بدولت کسی قسم کی آواز سنے بغیر بھی صرف ٹھوڑی کی حرکات سے معلوم کرسکتا ہے کہ درحقیقت کیا کہا جارہا ہے۔
    سری اور ایلکسا وغیرہ آواز سننے میں غلطی کرسکتے ہیں لیکن اب کورنیل یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ویڈیو کیمرے پر مبنی ایک سسٹم بنایا ہے جو مکمل طور پر ہینڈزفری ہے۔ اس سسٹم کا نام اسپی چِن رکھا گیا ہے جو درحقیقت ایک انفراریڈ کیمرا ہے۔
    کورنیل یونیورسٹی کے چینگ زینگ اور ان کے شاگرد رؤڈونگ زینگ کا کیمرا گلے میں پہنا جاتا ہے۔ یہ سینے کے اوپری حصے پر رہتے ہوئے ٹھوڑی اور اس کے نیچے کے عضلات کی حرکات کو نوٹ کرتا رہتا ہے۔ اب بولنے والا خواہ سرگوشی کرے یا پھر صرف ہونٹ ہلائے تب بھی وہ اسے محسوس کرلیتا ہے۔
    ٹھوڑی اور گلے کی حرکات کو پہلے ایک سافٹ ویئر دیکھتا ہے اور الگورتھم بتاتا ہے کہ خاموشی سے کیا الفاظ بولے گئے ہیں۔ اس کے بعد یہ ہدایات وہاں بھیجی جاسکتی ہیں جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
    تاہم اس سسٹم پر بولنے والے کو کچھ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں اسے 20 افراد پرآزمایا گیا۔ ان میں سے دس افراد کو انگریزی میں گنتی یا سادہ الفاظ بولنے کو کہا گیا ۔ بقیہ دس افراد کو چینی زبان میں 44 سادہ الفاظ کہنے کا کہا گیا۔ کچھ تربیت کے بعد کیمرا انگریزی کے 90 فیصد اور چینی زبان کے 91 فیصد الفاظ بہت اچھی طرح پہچاننے لگ گیا۔
    پھر چلتے ہوئے یہی الفاظ دہرائے گئے تو اس کی صلاحیت کم ہوئی کیونکہ ویڈیو میں حلق اور ٹھوڑی کی حرکت درست انداز میں رجسٹر نہیں ہورہی تھی تاہم سائنس دانوں نے کہا ہے کہ بہت جلد سافٹ ویئر کو مزید تربیت دے کر یہ نقص دور کرلیا جائے گا۔
    اس پورے نظام کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں نصب ہائی ریزولوشن کیمرا صرف گلے کے عضلات اور ٹھوڑی کے نیچے کے حصے کو دیکھتے ہوئے بولے جانے والے الفاظ کو ریکارڈ کرتا ہے خواہ وہ منہ میں ہی کیوں نہ دہرائے گئے ہوں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.