تازہ تر ین

عمران خان کا کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان

ڈیرہ غازی خان(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی کرکٹ ٹیم بنا رہا ہوں کپتان نواز شریف ہوں گے ‘ جنوبی پنجاب اور سرائیکی خطے کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں۔ پانامہ کیس کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نواز شریف پر سوموٹو ایکشن لے لیا ہے کرپٹ حکومت کا خاتمہ قریب ہے کرپشن کی جنگ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امید نہیں تھی کہ اتنی سردی اور بارش میں اتنے لوگ آئیں گے مجھے اتنی دیر کےبعد ڈی جی خان نہیں آنا چاہیے تھا ڈی جی خان کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ڈیرہ غازی کی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain