کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) موسیٰ خیل میں قطر کے شہزادے کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں ڈی پی او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ 25 حملہ آور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قطر کے شہزادے اپنے قافلے کے ہمراہ ضلع موسیٰ خیل میں شکار کے لئے آئے ہوتے تھے۔ علاقے میں شدید برفباری اور بارش کی وجہ سے شکار نہ کھیل سکے اور واپس کوئٹہ جا رہے تھے کہ موسیٰ خیل ٹاﺅن کے قریب 5گاڑیوںمیں سوار 25مسلح افراد نے قطر کے شہزادے کے قافلے کا تعاقب کیا۔ بروقت اطلاع ملنے پر ڈی پی او پولیس اور لیویز نے ان مسلح افراد کا تعاقب کیا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے اور ڈی پی او بھی معمولی زخمی ہوئے۔ ڈی سی موسیٰ خیل یاسر خان کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کے اطلاع ملنے پر فوری طورپر کارروائی کی گئی۔ مسلح افراد جن کی تعداد 25تھی ان میں ایک لیویز کا رسالدار اور ایک لیویز اہلکار بھی مسلح افراد کے ساتھیوں کے ہمراہ تھا وہ بھی مسلح افراد کے فرار ہوگئے جنہیں فوری طورپر معطل کردیا گیا ہے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بااثر شخصیت قطر کے شہزادے کی موسیٰ خیل آمد پراحتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں۔
ڈی پی او3 افراد زخمی
موسیٰ خیل میں قطری شہزادے پر قاتلانہ حملہ

